دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر

0
35

دہلی ، سکول، گاڑیاں ،گھر سب جلا دیئے گئے، تصاویر باغی ٹی وی پر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہندو انتہا پسندوں نے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مسلمانوں پر حملہ کیا تو ان کے گھر جلا دئے، سکول کو آگ لگا دی، مسجد شہید کر دی، مسلمانوں کے گھروں کو لوٹا گیا، نوجوانوں کو گولیاں ماری گئیں، خواتین پر تیزاب پھینکا گیا، شناخت پوچھ پوچھ کر تشدد کیا گیا،پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں کو آگ لگائی گئی ، ہندو انتہا پسندوں کو جو بھی نظر آیا انہوں نے اسے نہیں چھوڑا

اس موقع پر بھارتی پولیس بھی ہندو درندوں کا ساتھ دیتی رہی،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے جاں بحق افراد کی تعداد 34 ہو گئی ہے جبکہ چار سو کے قریب افراد زخمی ہیں، شرپسندوں نے دکانوں کو آگ لگائی،

دہلی کے علاقوں بابر پور،موج پور، جعفرآبا اور سلیم پور میں آج بھی سب کچھ بند رہا، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں۔ سڑکوں سے ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے ، سیکورٹی سخت کرنے کے انتظامات کئے گئے ہیں لیکن مسلمان پھر بھی خوفزدہ ہیں کہ کسی بھی وقت پھر ان پر حملہ ہو سکتا ہے

باغی ٹی وی کو دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کے تشدد کی تصاویر موصول ہوئی ہیں،تصاویر سے دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ ہندو غنڈوں نے منصوبہ بندی کے تحت سب کچھ کیا،

ان تصاویر سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ مودی سرکار نے دہلی میں گجرات کا سانحہ دوبارہ دوہرایا ہے،

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.مسلمانوں کی املاک کو جلانے اور لوٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ مساجد اور درگاہوں کی بھی بے حرمتی کی جا رہی ہے، بھجن پورہ میں مزار کو نذر آتش کیا گیا، اشوک نگر میں مسجد کو آگ لگائی گئی اور مینار پر ہنومان کا جھنڈا بھی لہرا دیا گیا۔

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

دہلی میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ،مسلمانوں‌ کو گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت

مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش،گھر کا گھیراؤ ہونے پرکیجریوال نے کی فوج طلب،مودی نے کیا انکار

دہلی میں منصوبے کے ساتھ حملے کئے گئے، سونیا گاندھی کا انکشاف، کہا امت شاہ دے استعفیٰ

دہلی،4 ماہ قبل شادی کرنیوالی شازیہ بیوہ ،مارے جانے کے خوف سے شازیہ برقت اتارنے پر مجبور

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 34 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 400 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے،

سوشل میڈیا پر وائرل اپنی تصویر دیکھنے کی ہمت نہیں،ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے زخمی نوجوان کی گفتگو

Leave a reply