دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

0
91

دہلی تشدد ، خاموشی پرطلبا نے کیا کیجریوال کے گھر کا گھیراؤ، پولیس تشدد ،طلبا گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں پر تشدد، گھر جلائے جانے، مسجد شہید کیے جانے کے واقعات پر دہلی کے وزیراعلیٰ کی خاموشی پر طلبا نے کیجریوال کی رہائشگاہ کا گھیراؤ کیا، پولیس نے طلبا کر گرفتار کر لیا

دہلی کے وزیراعلیٰ کیجریوال کی جانب سے دہلی میں مسلمانوں پر تشدد کے حوالہ سے کوئی ردعمل نہ آنے پر جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلباء اور سابق طلباء نے وزیر اعلی کیجریوال کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے بھارتی پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کیا اور کچھ طلباء کو گرفتار بھی کر لیا، پولیس نے طلبا کو گرفتاری کے وقت تشدد کا نشانہ بھی بنایا.

طلبا کا کہنا تھا کہ گزشتہ تین دنوں سے دہلی میں کھلے عام تشدد کے واقعات پیش آرہے ہیں لیکن وزیر اعلی کیجریوال کی جانب سے کوئی ذمہ داری والا بیان نہیں آیا ہے۔ تشدد میں ملوث غنڈوں کے خلاف کیجریوال کو سخت رد عمل ظاہر کرنا چاہئے۔

گرفتار کئے جانے والے طلبا کو تھانہ سول لائن میں منتقل کر دیا گیا ہے، زخمی طلبا کو علاج کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،.

دہلی میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے متنازعہ شہریت بل کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر تشدد کیا گیا، مسلمانوں کے گھر جلائے گئے، مساجد کی بے حرمتی کی گئی اور ایک مسجد کو شہید کیا گیا.

گجرات کا "قصائی” مودی دہلی میں مسلمانوں پر حملے کا ذمہ دار ،بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں

ٹرمپ کے دورہ بھارت سے قبل ممبئی کی فائیو سٹار ہوٹلز کو اڑانے کی دھمکی پر کھلبلی مچ گئی

دہلی میں پولیس بھی ہندوانتہا پسندوں کی ساتھی، زخمی تڑپتے رہے، پولیس نے ایمبولینس نہ آنے دی

دہلی جل رہا تھا ،کیجریوال سو رہا تھا، مودی سن لے،ظلم و تشدد ہمیں نہیں ہٹا سکتا، شاہین باغ سے خواتین کا اعلان

ہندو انتہا پسندوں کے تشدد سے 17 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 250 سے زائد زخمی ہیں، پولیس بھی ہندو انتہا پسندوں کا ساتھ دیتی رہی، ہندو انتہا پسند مسلمانوں کے گھروں میں لوٹ مار بھی کرتے رہے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بناتے رہے، اس دوران صحافیوں پر بھی حملے کئے گئے،

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں‌ پر پٹرول بموں سے حملہ کیا،آگ بجھانے کے لئے جانے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں‌ پر بھی حملہ کیا گیا،

دہلی میں ظلم کی انتہا، درندوں نے 19 سالہ نوجوان کے سر میں ڈرل مشین سے سوراخ کر دیا

Leave a reply