ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ، عید پر لاک ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا

0
19
ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ، عید پر لاک ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا #Baaghi

ڈیلٹا وائرس کا پھیلاؤ، عید پر لاک ڈاؤن کا خطرہ بڑھ گیا

باغی ٹی وی :ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ کورونا کی چوتھی لہر آ چکی ہے،کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد نہیں کیا جارہا ہے . آج سے پھر سے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سختی کرنے جا رہے ہیں، ہماری 15ٹیمز اسلام آباد میں مختلف جگہوں کا معائنہ کریں گی.

اسلام آباد میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد کریں گے،انڈور تقریبات میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو آنے کی اجازت ہوگی.اسلام آباد میں تقریباً 7 لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے،بہت سارے لوگ کورونا ویکسی نیشن نہیں کرانا چاہ رہے،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس تیزی سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پھیل رہا ہے،اگر یہ مکمل طور پر پھیل گیا تو ہمیں ویکسی نیشن کے عمل کو پھر سے کرنا ہوگا.مام شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل ہے،عید سے پہلے حالات کو مکمل طور پر قابو میں لینا ہوگا، تاکہ عید پر لاک ڈاؤن نہ لگانا پڑے،

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مزید کہا ہے کہ اگر حالات قابوں میں نہ آئے تو عید پر لاک ڈاون لگانا پڑے گا .ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کی جا سکتی ہے،ہم نے پچھلے ایک ماہ میں بڑی سختی کی جس کی وجہ سے کیسز میں کمی آئی، ہماری 15ٹیمز اسلام آباد میں مختلف جگہوں کا معائنہ کریں گی،اسلام آباد میں انڈور تقریبات پر پابندی عائد کریں گے

بہت سارے لوگ کورونا ویکسی نیشن نہیں کرانا چاہ رہے،ڈیلٹا وائرس تیزی سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں پھیل رہا ہے

Leave a reply