ڈیموکریٹک امیدوارجوبائیڈن 5 ووٹ لےکرکامیاب قراردیئے گئے

0
30

نیوہیمشائر:ڈیموکریٹک امیدوارجوبائیڈن 5 ووٹ لے کرکامیاب قراردیئے گئے،اطلاعات کے مطابق امریکی ریاست نیو ہیمپشائر کے ایک گائوں میں صدارتی انتخابات کیلئے سب سے پہلے ووٹنگ اور نتائج کا اعلان ہو گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق یاس گائوں سے ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن متفقہ طور پر تمام 5 ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابقکینیڈا کی سرحد کے قریب جنگل میں موجود چھوٹے گاوں ڈکس ول ناچ سے صدارتی انتخابات کے لیے سب سے پہلے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کے کچھ دیر بعد ہی نتائج کا بھی اعلان کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ڈکس ول ناچ کی آبادی 12 افراد پر مشتمل ہے، 1960 سے اس گائوں کے رہائشی امریکا میں سب سےپہلے اپناووٹ کاسٹ کرتے ہیں

Leave a reply