توڑپھوڑ،احتجاج،مارکٹائی اپوزیشن کا جمہوری حق:حکومتی اراکین تحمل کا مظاہرہ کریں:حکم جاری

0
23

لاہور: توڑپھوڑ،احتجاج،مارکٹائی اپوزیشن کا جمہوری حق:حکومتی اراکین تحمل کا مظاہرہ کریں:حکم جاری ،اطلاعات کے مطابق قومی اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی ارکان کو اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی تقریر کے دوران ہنگامہ آرائی سے گریز کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی تقریر کے دوران ایوان کا ماحول پرامن اور خوشگوار رکھا جائے،بجٹ اجلاس میں اپوزیشن کا احتجاج ان کا حق ہے۔

پی ٹی آئی ارکان نے اسمبلی اسپیکر چودھری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا کہ اپوزیشن کے احتجاج کا پنجاب اسمبلی میں بھی جواب دینا چاہتے ہیں۔جس پر پرویز الٰہی نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں اپوزیشن نے ایک حد تک احتجاج کیا،

احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے، لہذا ایوان میں اپوزیشن کے سوالات کا جواب دے کر ماحول کو خراب نہ کیا جائے۔
انہوں نے اپوزیشن سے اپیل کی ہے کہ امیدکرتا ہوں کہ اپوزیشن ارکان بھی ایوان میں تندوتیز جملے کسنے سے پرہیز کریں گے

Leave a reply