امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ ، ڈینئل پرل کیس میں سندھ ہائیکورٹ فیصلے کےخلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی عدالت نے مقدمے کی سماعت مقرر کرنے کےلیے معاملہ چیف جسٹس کو بھیج دیا،سپریم کورٹ نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کی سندھ حکومت کی استدعا مسترد کر دی جسٹس منظور احمد ملک نے وکیل سے استفسار کیا کہ ڈینئل پرل کے اغوا کا گواہ کون ہے؟ وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ اغوا کا گواہ ٹیکسی ڈرائیور ہے،عدالت نے استفسار کیا کہ کیا گواہ نے کہا کہ مغوی ڈینئل پرل تھا؟ استغاثہ کے گواہ ٹیکسی ڈرائیور کے بیان میں جھول ہے، ٹیکسی ڈرائیور کو کیسے علم ہوا کہ گورے رنگ کا یہ شخص ڈینئل پرل ہے؟ کیا کراچی میں صرف ڈینئل پرل ہی گورے رنگ کا تھا؟ ہمیں کیسے پتا کہ وہ ڈینئل پرل تھا؟ فاروق ایچ نائیک نے عدالت میں کہا کہ حالات و واقعات سے یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وہ ڈینئل پرل تھا،جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ ٹیکسی ڈرائیور نے کیسے ڈینئل پرل کو پہچان لیا؟ جسٹس منظور احمد ملک نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو آپ کارنگ بھی گورا ہے،فاروق ایچ نائیک نے عدالت … امریکی صحافی ڈینئل پرل کیس، سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کی استدعا کی مسترد پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں