ڈینگی نے ابھی لاہور کی جان نہیں چھوڑی ، 325 افراد زد میں‌آگئے

0
30

لاہور: ڈینگی کا ڈنگ ابھی تیز ہے اور وہ لاہوریوں پر پئے درپئے وار کررہا ہے، تمام ترحکومتی کوششوں کے ڈینگی کو نہ بھگایا جاسکا نہ ڈرایا جاسکا ، اطلاعات کےمطابق ڈینگی کے شہریوں پر حملوں میں شدت آگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 29 نئے مریضوں میں وائرس کا انکشاف ہوا جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 325 ہوگئی۔

دو سال میں 56 ارب روپے کی مدد ، چین نے بہت بڑا اعلان کردیا

ذرائع کےمطابق پنجاب حکومت کی طرف سے کی جانے والی تمام کوششوں کو ابھی تک کامیابی نہیں مل رہی ، تمام بڑے ہسپتالوں میں ڈینگی کے مریضوں کی بڑی تعداد ابھی تک زیرعلاج ہے ، دوسری طرف نئے مریضوں کے آنے سے ہسپتالوں میں بھی بہت زیادہ رش ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے مریضوںکو بہت زیادہ پریشانی اٹھانا پڑرہی ہے

پاکستان،ایران خطے کے دواہم ملک ملکرمسائل حل کریں گے،ایرانی صدرحسن روحانی

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق دیگر اضلاع میں بھی 229 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 8 کی حالت تشویشناک بتائی جاری ہے، یکم جنوری سے 13 اکتوبر تک ڈینگی سے 10 اموات ہوئیں۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ حکومت نے ڈینگی کا پیچھا کرنے کے لیے اور اس کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کئی اور پروگرام بھی لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

مریکہ سعودی عرب میں مفت میں فوج نہیں بھیج رہا ، ٹرمپ

Leave a reply