ڈینگی کے خلاف ایک بار پھر جنگ کا اعلان،دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

0
42

ڈینگی کے خلاف ایک بار پھر جنگ کا اعلان،دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی پر انٹر نیشنل کانفرنس کا انعقاد بہت خوش آئند ہے‘ کانفرنس میں بیرون ممالک کے ماہرین نے حصہ لیاہے‘ ڈینگی کے تدارک کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جانا چاہیے‘ ڈاکٹر یاسمین راشد اور ان کی ٹیم کو عالمی کانفرنس منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘حالیہ ڈینگی مہم میں وفاقی حکومت نے ڈینگی کے تدارک اور علاج کیلئے موثر اقدامات کئے ،حکومت قومی سطح پر ڈینگی کے تدارک کیلئے ایکشن پلان بنا رہی ہے‘قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں ڈینگی پر ایمرجنسی آپریشن سیل قائم کیا‘ڈینگی کیس رسپانس کی ٹیموں کی تعداد 6 سے بڑھا کر 100 کی جنہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا‘ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس حوالے سے جو بھی مدد کر سکا کروں گا۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے لاہور میں ڈینگی پر منعقدہ انٹر نیشنل کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے تدارک اور علاج کیلئے ایک جامع قومی پالیسی تشکیل دی جا رہی ہے“متعدی اور غیر متعدی امراض کی روک تھام کیلئے حکومت پر عزم ہیں‘عوام کی آگاہی کیلئے وزارت صحت میں ایک ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے‘انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کوریج کو یقینی بنانا ہمارا مشن ہے‘پرائمری ہیلتھ سسٹم کو مضبوط بنا رہے ہیں‘انہوں نے کہاکہ جو لوگ علاج کی سکت نہیں رکھتے ان کو ہیلتھ انشورنس پالیسی دے رہے ہیں‘

انہوں نے کہاکہ کچھ سالوں پہلے ڈینگی نے پنجاب کو بالخصوص لاہور کو کافی نقصان پہنچایاتب ڈاکٹرز کو یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ اس کا علاج کیسے کرنا ہے ایسے میں ڈاکٹر فیصل مسعود نے اس پر بہت کام کیا‘اس وقت میرے گھر میں بھی دو ڈینگی کے مریض تھے ڈاکٹرز پہلے اینٹی بائیوٹیک سے اس مرض کے علاج کی کوشش کرتے رہے پھر پتہ لگا ایسے مریض کو اینٹی بائیٹکس نہیں دینے‘

اب پھر ایک بار ڈینگی نے پنجاب میں سر اٹھایا ہے ،اس کانفرنس کا مقصد بھی ایک دوسرے سے سیکھنا تھاجتنا زیادہ آپس میں رابطہ بہتر ہوگا اتنا ہی ڈینگی کے خلاف جنگ آسان ہو گی‘میں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ اس حوالے سے جو بھی مدد کر سکا کروں گا‘

انہوں نے کہاکہ پچھلی دفعہ جب ڈینگی نے حملہ کیا ہمیں محسوس ہوا کہ ہم نے اس سے جنگ شروع کرنے میں دیری کی لیکن اب ایک جامع پالیسی مرتب کی جارہی ہے،میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور انکی ٹیم کو اس عالمی کانفرنس منعقد کروانے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں‘ کانفرنس میں بہت سے بین الاقوامی ماہر ین نے شمولیت کی کیونکہ عالمی طور پر ایک سوچ پائی جاتی ہے کہ ایسا ہیلتھ سسٹم بننا چاہیے جس سے پوری دنیا میں کسی بھی جگہ کوئی شخص بیمار ہوتو اس ہیلتھ سسٹم سے فائدہ اٹھا سکے‘ ورلڈ ہیلتھ آگنائزیشن نے بھی خود کو دوبارہ سے آرگنائز کیا‘ڈبلیو ایچ او میں ایک سیگمبٹ ہے جو یونیورسل بیماریوں پر کام کر رہا ہے‘

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد نے بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے دوسرے روزکے پہلے سیشن میں بطورمہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پرصوبائی سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس، سپیشل سیکرٹری اجمل بھٹی، صوبائی سیکرٹری بلوچستان مدثروحیدملک، وفاقی سیکرٹری صحت ملک اللہ بخش، ڈاکٹرمنیر، ڈی جی ہیلتھ سروسزپنجاب ڈاکٹرہارون جہانگیر، غیرملکی ڈیلیگیٹس اورعالمی ادارہ صحت کے نمائندگان اور خواتین وحضرات کی کثیرتعدادموجودتھی،

مقررین نے ڈینگی بیماری پرقابوپانے کے حوالہ سے مختلف آراءپیش کیں اورکامیاب کانفرنس منعقدکروانے پرانتظامیہ کو مبارکباد دی ،وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے کانفرنس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بین الاقوامی کانفرنس ڈینگی بیماری سے بچاو اورآگاہی پھیلانے میں معاون ثابت ہوئی ہے، بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرزکی کاوش سے ڈینگی بیماری کے مکمل خاتمہ کیلئے جامع حکمت عملی بناناہے، پنجاب میں ریفرنس لیبارٹریزبنائی جائیں گی، سرکاری ہسپتالوں کواپ گریڈکیاجارہاہے،ڈینگی سرویلنس کیلئے تمام عملہ کوجدیدتقاضوں کے مطابق تربیت دی جائے گی،

ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ بین الاقوامی ڈینگی کانفرنس کے انعقادکیلئے صوبائی سیکرٹری صحت کیپٹن(ر) محمدعثمان اور ان کی ٹیم کی کاوش قابل ستائش ہے

Leave a reply