ڈینگی ناراض ہوگیا ، ملک بھر میں وبائی صورت اختیار کر لی

0
40

اسلام آباد:ڈینگی ناراض ہوگیا ، اطلاعات کے مطابق اس وقت ملک بھر میں وبائی شکل اختیار کرگیا ہے ، اطلاعات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس نے وبائی صورت اختیار کر لی، 2900 سے زاید افراد ڈینگی کا شکار بن گئے۔محکمہ صحت نے 2 مریضوں کی اموات کی بھی تصدیق کر دی ہے، راولپنڈی کی رہایشی نادیہ اور بابر دوران علاج دم توڑ گئے

محکمہ صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق اسلام آباد میں 53 جب کہ پنجاب میں مزید 200 سے زاید افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے، اب تک ملک بھر میں دو ہزار نو سو سے زاید افراد شکار بن چکے ہیں۔

اسلام آباد سے ملنے والی معلومات کے مطابق صرف پچھلے 24 گھنٹوں میں‌ پمز اسپتال میں 31، پولی کلینک میں 22 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس وقت پمز اسپتال میں 32 اور پولی کلینک میں 18 مریض زیر علاج ہیں۔

ڈینگی سے متعلق آگاہی دینے والے ادارے کے مطابق صورت حال اس قدر بگڑ چکی ہے کہ پمز میں اب تک ڈینگی کے 1713، پولی کلینک میں 74 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جب کہ پنجاب بھر میں ڈینگی کے 1219 کیسز ریکارڈ ہوئے، چوبیس گھنٹوں میں مزید 133 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔
کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں 12 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ 25 افراد اسپتال میں داخل ہوئے۔

Leave a reply