ڈینگی ابھی زندہ ہے، مزیدمریضوں کو ہسپتالوں تک پہنچادیا

0
32

اسلام آباد :پنجاب بھر میں‌ ڈینگی کے حملوں کے اطلاعات ہیں‌، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ ڈینگی کے مریضوں میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جب کہ حکومتی اقدامات تاحال اس حوالے سے زیادہ کارگرومؤثر ثابت نہیں ہورہے ہیں۔جبکہ دوسری طرف صوبائی محکمہ صحت نے گزشتہ روز ایک اعلیٰ سطحی اجلاس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ حکومتی اقدامات مؤثر ثابت ہورہے ہیں

تاریخ پھر لوٹ آئی : 10-اکتوبرکو بابا گرونانک وفات پا گئے ، تاریخی کہانی تاریخ کی…

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 204 نئے مریضوں کو مختلف اسپتالوں میں لایا گیا ہے۔ رواں برس ڈینگی سے دس افراد اپنی جان کی بازی ہار چکے ہیں۔راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 140 نئے مریضوں کو داخل کیا گیا ہے جب کہ اٹک و جہلم سے دو دو اور نارووال و اوکاڑہ سے ایک ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

پریانکا جنگی خیالات کی حامل ،حسد کس بات کا ،ارمینہ خان جارحانہ ہوگئیں‌

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سرگودھا سے چار، بھکر سے دو اور بہاولپور سے بھی دو نئے مریضوں کا اسپتالوں میں اندراج کیا گیا ہے۔ فیصل آباد سے چار، ٹوبہ ٹیک سنگھ و سرگودھا سے ایک ایک، گوجرانولہ سے دو، حافظ آباد سے تین، سیالکوٹ سے تین، منڈی بہاؤالدین سے پانچ اور میانوالی سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

میاں بیوی سنگسار، کیوں اور کس نے سنگسار کیا ،خبر سے ہلچل مچ گئی

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روزبھی محکمہ صحت کی ٹیموں نے صوبے کے دو لاکھ 74 ہزار 320 ان ڈور اور سات ہزار 680 آوٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔

Leave a reply