ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد6646 سے تجاوز کرگئی

0
22
ڈینگی کے وار جاری، اسلام آباد،پنجاب ،خیبر پختونخوا میں مریضوں میں اضافہ

پشاور: پاکستان میں ڈینگی ایسا آیا کہ جانے کا نام ہی نہیں لے رہا ، کہیں‌پنجاب سے ڈینگی کے مریضوں کی تعداد میں اضافے کی خبریں آرہی ہیں تو کہیں سندھ سے ڈینگی کے حملوں کی اطلاعات ہیں ، ایسے ہی خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے حملوں میں مزید تیزی آ گئی، صوبے میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 56 کیس رپورٹ ہوگئے،

لاہور:انتخابات کیلئے پولنگ جاری

صوبائی ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبے بھرسے ڈینگی کے مزید 56 کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کی تعداد 6 ہزار646 ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت کی طرف سے تمام ترممکنہ اقدامات کے باوجوابھی تک ڈینگی کے مریضو‌ں کی تعداد میں کمی نہیں بلکہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے

جتنی زیادہ مانیٹرنگ اتنی کم پڑھائی

پشاور میں مزید 8 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاور میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 ہزار517 ہوگئی ہے، صوبے کے مختلف ہسپتالوں سے 6ہزار 350 مریضوں کوعلاج کے بعد فارغ کیا گیا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہےکہ اگلے چند دنوں تک اس مرض کی وبا رہ سکتی ہے

دلہن کا فوٹوشوٹ 50 ہزار میں،گورنرہاوس بھی کمائی کرنے لگا

Leave a reply