ڈینگی بمقابلہ عثمان بزدار: مبشر لقمان کے چونکا دینے والے انکشافات

0
46

لاہور: سینئر اینکرپرسن اور تجزیہ نگار مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو کافی عرصے سے پتا چل گیا تھا کہ ڈینگی صوبے بھر میں پھیلنے والا ہے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی قدم نہیں اٹھایا.

تفصیلات کے مطابق مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان بزدار کو کافی عرصہ پہلے لوگوں نے بتادیا تھا کہ ڈینگی پنجاب میں حملہ کرسکتا ہے، لیکن انہوں نے اس پر کوئی اقدام نہیں اٹھایا، اس سارے دورانیے میں صرف 1 میٹنگ پچھلے ہفتے بلائی گئی ہے، اس سے پہلے کوئی میٹنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی ڈینگی سے نمٹنے کیلئے کسی کو ذمہ داری سونپی گئی، یہاں تک کہ وزیر صحت یاسمین راشد (جو ہر وقت غصے میں رہتی ہیں) کو بھی کوئی ذمہ داری نہیں سونپی گئی.

پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ "پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ کرلیا ہے کہ جس گھر سے ڈینگی کا لاروا ملے گا، اس گھر کے افراد پر مقدمہ کردیا جائے گا، کیا پنجاب حکومت پر مقدمات نہیں ہونے چاہئیں کیونکہ انہوں نے کسی شہر میں ڈینگی مار اسپرے نہیں کروایا، شہر تو بہت دور کی بات ہے کسی ضلع میں بھی ڈینگی مار اسپرے نہیں ہوا، لاروا کو اسی وقت مار دینا چاہیئے، کیونکہ اگر لاروا مچھر بن جاتا ہے تو پھر آپ اس کو کنٹرول نہیں کرسکتے، پھر اس کے مرنے کا ہی انتطار کیا جاسکتا ہے”

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کے ترجمان ڈینگی بخار کو بھی پچھلی حکومتوں کی غلطی قرار دے رہے ہیں، حالانکہ اس میں پچھلی حکومتوں کا کوئی قصور نہیں ہے. ساتھ ہی ہیپاٹائٹس اے کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے مبشر لقمان نے کہا کہ ہیپاٹائٹس اے بھی پنجاب میں کئی ہفتوں سے پھیلا ہوا ہے لیکن پنجاب حکومت نے سرکاری ہسپتالوں کو یہ ہدایات جاری کی ہیں کہ سب اچھے کی رپورٹ پیش کی جائے اور اس بات کو تسلیم نہیں کرنا کہ ہیپاٹائٹس اے پنجاب میں پھیل گیا ہے.

Leave a reply