41افسروں کی تعیناتی:نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

0
25

لاہور:41افسروں کی تعیناتی:نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،اطلاعات کے مطابق سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس کے 41افسروں کی مختلف ٹیکس دفاتر میں تعیناتی,نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے بعد ان لینڈ ریونیو سروس کے 41افسروں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے,ان لینڈ ریونیو سروس کے 47ویں ٹریننگ پروگرام میں 41افسروں نےڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ اینڈ ریسرچ لاہور میں ٹریننگ مکمل کی,

ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق تمام افسروں کو ملک کے مختلف ٹیکس دفاتر میں تعینات کردیا گیا۔پروبیشنری افسروں میں احسن جمیل خان،جنید خان،محمد شبیر عثمان شامل ہیں۔

ان لینڈ ریونیو سروس کے ٹریننگ مکمل کرنے والے افسروں میں محمد وقاص خان، ہارون رشید خان،محمد حمزہ ملک،عظمیٰ نیازی ،عائشہ یعقوب،ایمن ارشد،نورے ارشد،حنان جاوید،مشعل، نوید علی سمیت 41 افسران شامل ہیں ۔

Leave a reply