ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیس میں اہم پیشرفت

0
51
islamabad high court

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیس میں اہم پیشرفت

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیسز، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کیس میں پیشرفت ہوئی ہے

سلیم مانڈوی والا کے بھائی ندیم مانڈوی والا اور سلیم مانڈوی والا کے مبینہ فرنٹ مین طارق محمود کی عبوری ضمانت بھی منظورکر لی گی ہے ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو ندیم مانڈوی والا اور طارق کی گرفتاری سے روک دیا،دونوں ملزمان کی پانچ، پانچ لاکھ روپے کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظورکی گئی

عدالت نے 7 دسمبر تک نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا

قبل ازیں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے متعلق خبروں پرنیب نے گزشتہ روز وضاحت کی تھی،نیب نے مانڈوی والا کیس کی تفصیلات پریس ریلیز میں جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلیم مانڈوی والا سے اعجاز ہارون نے 80 ملین کے فواہد حاصل کئےتھے، سلیم مانڈوی والا کو 18 اکتوبر 2019 کوطلب کیاگیا تھا اور انہوں نے سوالنامے کا جواب بھی 5ماہ بعد دیا،سلیم مانڈوی والا اپنے جواب میں وضاحت دینے میں ناکام رہے اور وہ خود کو بزنس کیمونٹی کے پیچھے چھپاتے رہے، اعجاز ہارون نے جرم سے حاصل رقم مانڈوی والا کوبھی دی، اعجاز ہارون نے بعد میں یہ رقم قرض کےطورپر ظاہرکی۔

وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے کیا کیا جائے؟ وفاقی کالجز کے پروفیسرزنے دی تجاویز

کرونا وائرس سے کتنے پاکستانی چین میں متاثر ہوئے؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

پاکستان میں کرونا کی دوسری لہر،ساتھ ہی سیاسی جماعتوں نے کرونا کے پھیلاؤ کا انتظام کر لیا

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نیب پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ پہلی بار ایسا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کو نیب سے مشکلات کا سامنا ہے، ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹرز نیب کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں۔ بند کمروں میں نیب انویسٹی گیشن کر کے لوگوں کو ذلیل کرتا ہے، اب میں اس معاملے کو سینیٹ کے فلور پر لا کر بحث کروں گا، نیب نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے بےنامی ٹرانزیکشن کی، میں اسے دنیا کے سامنے لاؤں گا، چیئرمین نیب سے کہتا ہوں مجھ سے جو تفتیش کی گئی میں اس کی آڈیو ریلیز کریں

نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کے شیئرز منجمد کردیئے ,سلیم مانڈووی والا کے ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ 31 لاکھ روپے کے شیئرز منجمد کئے گئے،احتساب عدالت نے سلیم مانڈووی والا کے اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کر دی

نیب کے مطابق سلیم مانڈوی والا نے بے نامی دار ملازم طارق محمود کے نام شیئرز خریدے،شیئرز کی خریداری کے لیے 3 کروڑ کی رقم جعلی اکاوَنٹ اے ون انٹرنیشنل سے آئی،نیب نے سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو بھی کیس میں ملزم نامزد کیا،نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈووی والا کو بھی ملزم نامزد کیا

 

Leave a reply