ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب افسران کے متعلق اہم مطالبہ کردیا

0
34

باغی ٹی وی : ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے نیب کے تمام افسران کے اثاثے عوام کے سامنے لانے کا اعلان کر دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار ایسا ہے کہ سینیٹ آف پاکستان کو نیب سے مشکلات کا سامنا ہے، ممبر قومی اسمبلی اور سینیٹرز نیب کے ہاتھوں مشکلات کا شکار ہیں۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بند کمروں میں نیب انویسٹی گیشن کر کے لوگوں کو ذلیل کرتا ہے، اب میں اس معاملے کو سینیٹ کے فلور پر لا کر بحث کروں گا، نیب نے مجھ پر الزام لگایا کہ میں نے بےنامی ٹرانزیکشن کی، میں اسے دنیا کے سامنے لاؤں گا، چیئرمین نیب سے کہتا ہوں مجھ سے جو تفتیش کی گئی میں اس کی آڈیو ریلیز کریں۔

سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ سپریم کورٹ نے بھی نیب کے بارے میں کہا کہ یہ بلیک میلنگ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ نیب جیسے ادارے جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان پر کیوں آواز نہیں اٹھائی جاتی؟ جب میں آواز اٹھاتا ہوں تو نوٹس مل جاتا ہے، اگر یہ چیز بند نہیں ہو گی تو پاکستان کی معیشت منفی ہوتی جائے گی۔آرمی چیف نے تاجروں کو جی ایچ کیو بلایا اور کہا کہ زیادتی نہیں ہو گی، اس کے باوجود نیب نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی، وزیراعظم نے بھی تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ کسی بھی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی، نیب چیئرمین اسلام آباد چیمبر گئے اور انہوں نے کہا کہ تاجروں کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، میرے پاس وہ تمام لوگ آئے جن کے ساتھ نیب نے زیادتی کی۔

مانڈوی والا نے مزید کہا کہ میرے بھائی کو کال آتی ہے کہ میرے ساتھ پلی بارگین کر لیں آپ کو چھوڑ دیں گے، ہم لوگوں کو کمیٹی میں بلا کر پوچھیں گے کہ آپ نے کیوں پلی بارگین کی، میں کمیٹی میں لسٹ دوں گا جن کو نیب نے پلی بارگین کا کہا ہے اور لوگوں کو تنگ کیا ہے، وزیراعظم اور آرمی چیف سے گزارش ہے کہ ملک کو بچائیں ورنہ نیب اسے تباہ کر دے گا۔

ڈپٹی چیئر مین نے مزید کہا کہ پلی بارگین کے نام پر لوگوں سے زبردستی پیسے لیے گئے، لوگوں نے پلی بارگین کے نام پر نیب کو اس لیے پیسے دیے تاکہ ان کی عزت بچی رہے۔جب تک اس قسم کے لوگ رہیں گے پاکستان کی معیشت کا بیراغرق کریں گے،
اب ہر چیز میڈیا پر لاؤں گا تاکہ پورے پاکستان کو پتہ چلیں، آپ ضرور کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن لیں،ہم آپ کے ساتھ ہیں،
لیکن آپ بزنس مین کے خلاف ایکشن لے کے کیا ظاہر کرنا چاہتے ہیں،

Leave a reply