ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی کائنات بتول کے گھر آمد ، فوری ہسپتال منتقل کروا دیا

ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کی معصوم کائنات بتول کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات کی‘کائنات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کروادیا

قصور وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کی معصوم کائنات بتول کے گھر آمد، اہل خانہ سے ملاقات کی، طبی و مالی امداد کی یقین دہانی کروائی اور معصوم کائنات کو ہسپتال منتقل کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق نومبر 2017میں معصوم کائنات کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جو آج بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے کھڈیاں میں ننھی کائنات بتول کے گھر جا کر تیمارداری کی، اہل خانہ سے ملاقات کی اور محکمہ ہیلتھ کے افسران کو حکم دیا کہ معصوم کائنات کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر کے اس کا علاج شروع کیا جائے

جس پر کائنات بتول کو فوری طور پرڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اوربچی کاعلاج شروع ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے متاثرہ بچی کے والدین کو حکومت کی طرف سے ہر طرح کی طبی اور مالی امداد فراہم کرنیکی یقین دہانی بھی کروائی۔ جس پر کائنات کے والدین نے وزیر اعلی پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کا بچی کے علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔

مہر بشارت صدیقی نمائندہ باغی ٹی وی قصور

Comments are closed.