ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ، بنیادی سہولیات کا جائزہ

0
48

ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ‘گورنمنٹ سکولوں، چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت میں سہولیات کا جائزہ لیاحکومت کے ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے وہ اپنے ارد گردکے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کیلئے کردار ادا کرے‘ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل کا گہلن ہٹھاڑ کا دورہ‘گورنمنٹ سکولوں،چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت گہلن ہٹھاڑ میں شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گُل نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے ہمراہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول، چلڈرن پارک اور بنیادی مرکز صحت گہلن ہٹھاڑ کا تفصیلی دورہ کیا اور وہاں پر شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات، صفائی ستھرائی اور دیگر اقدامات کا تفصیلاً جائزہ لیا

۔کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور حکومتی سطح پر ضلع میں صفائی ستھرائی کی بہتری کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور میں سمجھتی ہوں کہ کوئی بھی معاشرہ اس وقت تک ترقی یافتہ نہیں ہو سکتا جب تک کمیونٹی کے لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کام نہ کریں۔ جب کمیونٹی میں کام کرنے کا جذبہ پیدا ہو جاتا ہے تو انہیں کسی قسم کی مدد کی ضرورت نہیں رہتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کیساتھ ساتھ سوسائٹی کے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ارد گردکے ماحول کو صاف ستھرارکھنے کیلئے کردار ادا کرے۔ بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجر کاری بھی کی اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ بھی شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور آلودگی کو ختم اور ماحول کو سر سبز بنانے کرنے کیلئے اپنے حصہ کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں۔

Leave a reply