انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو مقدم سمجھتے ہیں ‘صحافیوں کے مسائل کو حل کیا جائیگا،ڈپٹی کمشنر آسیہ گل

0
30

سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہا ہے کہ شہر بھر میں کروڑوں رو پے کے خطیر فنڈزسے بنائے گئے فلٹریشن پلانٹس کے کچھ عرصہ بعد ہی ناکارہ ہونے پر ذمہ داروں کے تعین کیلئے ریفرنس تیار کر کے نیب کو بھجوایا جارہاہے ۔ شہر سے تجاوزات کے خاتمہ ‘ گوالہ کالونی ‘ ٹریفک اشاروں او رمہنگائی سمیت عوام کو درپیش دیگر مسائل کے ازالے کیلئے جامع اور دیرپا پلان تیار کر لیاگیا ہے ۔ اس امر کا اظہار انہوں نے سرگودہا پریس کلب میںکلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ اے ڈی سی جی بلال فیروز ‘ ڈائریکٹر تعلقات عامہ مقبول احمد ملک ‘ پریس کلب کے سینئر نائب صدر شہزاد شیرازی ‘ جنرل سیکرٹری رانا ساجد اقبال ‘ شاہین فاروقی ‘ ملک محمد اصغر ‘ را¶ اسلم فراز او رحنان چوہدری سمیت دیگر عہدیداروں وممبران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ عوام کی فلاح وبہبود او رعام آدمی کا معیار زندگی بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے ۔ شہر میں عوام کے ٹیکسز سے کروڑوں روپے کی لاگت سے فلٹریشن پلانٹس لگائے گئے جو چند عرصہ بعد غیر فعال ہو چکے ہیں ۔ ذمہ داروں کاتعین کرکے عوام کے سامنے لایا جائیگا ۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائے گئے پبلک باتھ رومز کے غیر فعال ہونے کابھی نوٹس لیاگیا ہے ۔ تجاوزات کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے میڈیا او رتاجروں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کااجلاس جلد بلوا کر لائحہ عمل تیار کیا جائیگا ۔ میڈیا نمائندگان کی طرف سے شہر میں سٹریٹ لائٹس ‘ ٹریفک کے مسائل ‘ میونسپل سروسز کی عدم دستیابی ‘ کیٹ آئیز سمیت دیگر عوامی مسائل کی بھی نشاندہی کی گئی ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے کہاکہ میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے ۔ پرنٹ او رالیکٹرانک میڈیاکے بعد اب سوشل میڈیا بھی عوامی مسائل کی نشاندہی کیلئے بڑا فعال کردار ادا کررہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرگودہا کے میڈیا نے ہمیشہ مثبت صحافت کو فروغ دیا او رزرصحافت کی حوصلہ شکنی کی ہے ۔ انتظامی ادارے میڈیا کی رائے کو بڑا مقدم سمجھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اینٹی انکروچمنٹ کمیٹی میں بھی میڈیا کاایک نمائندہ بطور ممبر شامل کیاجارہا ہے ۔ سرگودہا کے صحافیوں کو اپنی چھت کی فراہمی کیلئے صحافی کالونی اور صحت عامہ کی بہتر اور مفت سہولتوں کی فراہمی کیلئے ہیلتھ کارڈ کے اجراءکے لئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مختلف ہاوسزسوسائٹیز میں میڈیا کیلئے کوٹہ مختص کرنے کی بھی تجویز ہے ۔ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے مزید بتایا کہ لوکل باڈی کی تشکیل کا مرحلہ مکمل کر لیاگیاہے ۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے خارجی او رداخلی راستوں سمیت اندرون شہر کیلئے ماسٹر پلان تیار کر کے منظوری کیلئے صوبائی حکومت کو بھجوایا جارہا ہے ۔ انہوں نے ممبران کے مطالبہ پر پریس کلب کی چھت اور بیڈمنٹن کورٹ کی تعمیر ومرمت او رسپورٹس کٹس فراہم کرنے کابھی اعلا ن کیا ۔ پریس کلب آمد پر ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کا والہانہ استقبال کیاگیا ۔

Leave a reply