دو سرکاری ہائی سکولوں کااچانک معائنہ ‘ اساتذہ طلبہ کی کردار سازی پربھی توجہ دیں۔آسیہ گل

0
22

سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر آسیہ گل نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک نمبر 47شمالی کے اچانک دورے کئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر عابد شبیر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے دونوں سکولوں کے جونیئر اور سینئر سلیکشن کا معائنہ کیا ۔ انہوںنے جونیئر سیکشن کے معائنہ کے موقع پر طلبہ سے نصاب سے مختلف سوالات پوچھے اور طلبہ کی صلاحیتوں کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے سکولوں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوںنے کمپیوٹرلیب کا بھی معائنہ کیا۔ انہوںنے اساتذہ کرام پر زور دیا کہ وہ طلبہ کو دنیا وی تعلیم کے ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم سے بھی آگاہ کریں۔ انہوںنے طلبہ میں ڈینگی اورسموگ بارے آگاہی ،لیکچر ز دینے کی بھی ہدایت کی انہوںنے سینئر سیکشن کے اچانک معائنہ کے دوران طلبہ کی نوٹ بکس کو بھی چیک کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کا فروغ حکومت کا بنیادی ایجنڈا ہے جس کے لئے تمام وسائل کا رخ موڑ دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوںمیں بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے اساتذہ کرام پر زور دیاکہ وہ طلبہ کے اند رخودی کے جذبہ کو پروان چڑھانے کیلئے اپنے کردار کو مزید بڑھائیں۔

Leave a reply