ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی کامیاب انسداد خسرہ، روبیلا مہم پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران و ٹیموں کو مبارکباد

0
36

ڈپٹی کمشنر دانش افضال کے زیرصدارت 13 دسمبر سے شروع ہونے والی پولیو خاتمے کی قومی مہم بارے محکمانہ انتظامات، تیاریوں، خسرہ اور روبیلا مہم کے دوران مقررہ اہداف کے حصول اور اومی کرون (کورونا وباء) کی نئی قسم سے بچائو اور حفاظتی ویکسینیشن سمیت دیگر امورکا جائزہ اجلاس

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ دانش افضال نے کامیاب انسداد خسرہ، روبیلا مہم پر اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ صحت کے افسران و ٹیموں کو مبارکباد دی اور کہا کہ اسی جذبے سے آئندہ پولیو خاتمے کی مہم کے دوران بھی محنت و لگن سے کام کیا جائے تاکہ موزی مرض پولیو کا وطن عزیز سے ہمیشہ کیلئے خاتمہ یقینی بنا کر پاکستان کو پولیو فری ملک بنایا جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہمارا مشن 5 سال سے کم عمر ہر بچے کو پولیو مرض سے محفوظ بنانا اورصحت مند مستقبل دینا ہے جس کے لیے حکومتی اداروں کے ساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد بلخصوص علمائے کرام، اساتذہ، والدین کو بھی اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر فرجاد بٹ اور ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ نے بتایا کہ رواں سال کی چوتھی انسداد پولیو مہم میں میں 7 لاکھ 17 ہزار 7 سو سے زائد 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا جس کے لیے محکمہ صحت گوجرانوالہ کی طرف سے موبائل، ٹرانزٹ اور فکسڈ 3115 ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں، 6728 افسران و ملازمین اس قومی مہم کا حصہ ہونگے، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور محکمہ صحت کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کی طرف سے بھی فیلڈ ٹیموں کی کڑی نگرانی کی جائے گی، موبائل، فکسڈ اور ٹرانزٹ ٹیموں کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا تا کہ مہم کے مقررہ اہداف کو ہر صورت حاصل کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ الحمد اللہ پنجاب میں امسال پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا، انوائرنمنٹل سیمپل، اور ایل کیو اے ایس بھی منفی رپورٹ ہوا۔

انسداد پولیو ٹیمیں بس اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں، گھروں، سکولوں اور دیگر مقامات پر جاکر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گی۔

نمائندہ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران ڈبلیو ایچ او کہا کہ مہم کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کی ٹریننگ کا عمل مکمل کیا جائے اور اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ تمام متعلقہ عملہ ریفریشر ٹریننگ ضرور کرے تاکہ مائیکرو پلان پر مکمل طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے۔
اجلاس میں ایم آر (خسرہ، روبیلا) کی حالیہ مہم کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکاء کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر صوفیہ بلال نے بتایا کہ 9 ماہ سے 15 سال تک عمر کے 21 لاکھ 21 ہزار 908 بچوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا، 22 لاکھ 11 ہزار سے زائد بچوں کو ویکسینیٹ کیا گیا، مجموعی طورپر 104.23فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ زیرو ڈوز والے بچوں کو بھی کور کیا گیا۔
اجلاس میں "ریچ ایوری ڈور" مہم کا بھی جائزہ لیا گیا اور سکولوں کے طلبہ کو پہلی اور دوسری ڈوز لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز( کامران حسین، ڈاکٹر انعم فاطمہ، عمران صفدر)، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرجاد بٹ، ڈی ایچ او ڈاکٹر صوفیہ بلال، ڈاکٹر معیذ (فوکل پرسن ڈینگی و وبائی امراض)،نمائندہ ضلعی پولیس ڈی ایس پی محمد نواز، صدر نجی سکولز اسوسی ایشن سجاد مسعود چشتی، نمائندہ روٹری انٹرنیشنل ساجد بھٹی، عدنان بٹ ڈی او بہبودآبادی،ڈی او ہلال احمر بلال بٹ، نمائندہ ڈبلیو ایچ او، ڈی ڈی ایچ اوز اور دیگر شریک تھے۔

Leave a reply