ڈپٹی کمشنر نے شجر کاری مہم کا کیا آغاز

0
31

ڈیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر عائشہ پارک شیخوپورہ میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی کلین گرین مہم کے تحت شیخوپورہ میں شجرکاری مہم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے رستم پاک وہند عثمان مجید عرف بلو پہلوان اور محکمہ جنگلات کے ڈویژنل آفیسر معظم سعید ۔محمد عمران ورک ۔سی او ضلع کونسل ملک محمد منشاء کوارڈینیٹر کلین گرین پاکستان ماجد منظور کاہلوں صحافیوں اور شہرہوں کے ہمراہ عائشہ پارک میں پودا لگایا اور کلین گرین مہم کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال کلین گرین مہم کے تحت ضلع بھر میں دو لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد پودے لگائے گئے تھے رواں سال بھی ماحول کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے تین لاکھ پودے لگائیں جائینگے ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائیں

Leave a reply