دیسی آٹے کی قمیت میں کتنی ہوئی کمی

دیسی آٹے کی قمیت میں کتنی ہوئی کمی

باغی ٹی وی: ملک بھر میں آٹے کی قلت اور قیمت میں زیادتی کے بعد اب آٹے کی قیمت میں کمی کر دی گئ ہے . آٹا چکی ایسوسی ایشن نے صوبے بھر میں دیسی آٹے کی قیمت دو روپے فی کلو کم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن عبدالرحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جذبہ خیر سگالی کے تحت دو روپے فی کلو آٹا سستا کر رہے ہیں۔تاہم انہوں نے کہا کہ حکومتی وفد کے سامنے ہم نے اپنے تحفظات رکھے ہیں۔ ہمارے تحفظات دور کرنے کے لیے حکومتی وفد نے ایک ہفتہ کا وقت مانگا ہے۔

عبدالرحمان نے کہا کہ ایک چکی کو روزانہ پانچ بوریاں حکومتی ریٹ پر گندم دی جاتی ہے۔ ایک چکی کی ضرورت حکومتی ریٹ پر دی جانے والی پانچ سو کلو گندم سے پوری نہیں ہوتی ہے.انہوں نے کہا سرکاری ریٹ پر تیرہ سو پجھتر روپے فی من گندم ملتی ہے۔ اس ریٹ پر گندم “جہاں ہے جیسی ہے” کے فارمولا پر ملتی ہے۔

جنرل سیکرٹری آٹا چکی ایسوسی ایشن کے مطابق ایک من کی صفائی، پسائی، اور ٹرانسپورٹ پر ساڑھے چار سو خرچہ آتا ہے۔ حکومتی وفد سے مذاکرات کے بعد اڑسٹھ روپے فی کلو گندم فروخت ہوگی.

واضح‌رہے کہ اس سے پہلے وزیر اعظم نے آٹا مہنگا ہونے کا نوٹس لے لیا اور جہانگیر ترین اور خسرو بختیار کو آٹے کی قیمتوں کو کم کرنے کا ٹاسک دیدیا ۔ معلوم ہوا کہ پنجاب میں گندم بحران شدت اختیار کرگیا ،صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں آٹے کی قلت شدت اختیار کرگئی۔ بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مافیا نے پنجاب کی غلہ منڈیوں میں مصنوعی قلت پیدا کر کے گندم کی قیمت2200روپے فی من کردی ۔ گندم کی قیمتوں میں اضافے کا جواز بنا کر آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے دیسی آٹے کی قیمت میں رواں ماہ دوسری بار اضافہ کردیا۔

Comments are closed.