دیسی چکن کنّا ریسیپی

دیسی چکن کنّا

وقت : 1 ¼سے 1 ½ گھنٹے

6 سے 8 افراد کے لئے

اجزائے ترکیبی مقدار
دیسی چکن 2مرغ (ایک ایک کلو کے)
گھی 1کپ
پیاز (قتلے) 1½کپ
ادرک لہسن پیسٹ 2کھانے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
سرخ مرچ پاؤڈر 1½کھانے کا چمچ
خشک دھنیا پاؤڈر 1½کھانے کا چمچ
کالا زیرہ ثابت 1½کھانے کا چمچ
آٹا (گندم) ¼ کپ
آٹے کی لئی برتن کا منہ بند کرنے کے لئے تھوڑی سی

طریقہ کار :
دیسی چکن کے چار چار ٹکڑے کرلیں اور ایک طرف رکھ دیں۔ کھلی انگیٹھی کی آگ پر مٹی کا مٹکا رکھیں۔ گھی گرم کرکے پیاز کو ہلکا براؤن کریں۔ اب نمک، سرخ مرچ اور خشک دھنیا شامل کرکے چکن کو6سے 8 منٹ تک پکائیں۔ 4 کپ پانی اور کالا زیرہ شامل کرکے ایک سے دو منٹ تک پکائیں۔ آٹے میں تھوڑا سا پانی ڈال کر پیسٹ بنالیں اور اسے چکن کے مکسچر میں شامل کردیں۔ مٹکے کو ڈھکن سے بند کرکے آٹے کی سخت لئی سے سیل کردیں۔ 50سے 60 منٹ چکن کے مکمل تیار ہونے تک پکائیں۔ مٹی کے گھڑے میں نان یا کشمیری روٹی کے ساتھ پیش کریں۔ دیسی چکن کی بجائے عام چکن بھی استعمال کیاجاسکتا ہے۔ اگر مٹکا نہ ہو تو چھوٹی دیگ یا موٹے پیندے کا برتن بھی استعمال کرسکتے ہیں۔

Leave a reply