ٹھٹھہ :کئی سال گزر نے کے باوجودترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، کرپشن کی نذر ہوگئے

ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)کئی سال گزر نے کے باوجودترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، کرپشن کی نذر ہوگئے
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ضلع میں گزشتہ آٹھ سال قبل دولھ دریا خان پارک شہید بے نظیر بھٹو کلچرل کمپلیکس عجائب گھر کے منصوبوں پر کروڑوں روپے کے ٹینڈرز ہوئے تھے اور ٹھیکے بھی ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کی کمیشن پر دیئے گئے تھے کلچرل کمپلیکس کا ٹھیکہ ایک ٹھیکیدار کو دیا گیا جسکی کچھ رقم ٹھیکیدار کو قسطوں میں دی گئی مگر جسکی بقایا رقم اوپر ہی ہڑپ ہوگئی تھی اس ٹھیکیدار کو آسرے میں رکھا گیا اور یہ ہی ٹھیکہ دوبارہ دوسرے ٹھیکیدار کو لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض دے دیا گیا ہے جس پر کام آہستہ آہستہ چل رہا ہے عجائب گھر بھی آہستہ آہستہ زبوں حالی کا شکار ہوتا جارہا ہے جبکہ دولھ دریا خان پارک مکمل تباھ ہوگیا ہے لاکھوں روپے مالیت کا ایک گیٹ بھی گم ہوگیا ہے اور پارک میں لاکھوں روپے مالیت کے جھولے پلاسٹک اور دوسری دھاتوں سے بنے ہوئے جانور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور درخت بھی سوکھ گئے ہیں اس پبلک پارک میں سب سے زیادہ کرپشن کی گئی کچھ انکوائریاں بھی ہوئیں مگر کرپشن کرنے والوں پر ذرا آنچ تک بھی نہ آئی دولھ دریا خان پارک کو منشیات کا استعمال کرنے والوں نے اپنا اڈہ بنالیا ہے اتنی بڑی کرپشن کے باوجود بھی کرپشن کیخلاف کارروائی کرنے والے اداروں کی خاموشی لمحہء فکریہ ہے ٹھٹہ کے عوام نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منصوبوں پر ہونے والی کرپشن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائے اور کلچرل کمپلیکس کا ٹھیکہ دوبارہ دوسرے ٹھیکیدار کو دینے کی بھی انکوائری فوری طور پر کیجائے۔

Leave a reply