fbpx

ڈی جی سول ایوی ایشن کیلئے 18 امیدواروں کا انٹرویو لیا ،ایک بھی اہل نہیں تھا، وزیر ہوا بازی

ڈی جی سول ایوی ایشن کیلئے 18 امیدواروں کا انٹرویو لیا ،ایک بھی اہل نہیں تھا، وزیر ہوا بازی

ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا

ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات ایوان میں پیش کردی گئیں وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے تفصیلات ایوان میں پیش کیں ،وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے ایوان میں بتایا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کیلئے 18 امیدواروں کا انٹرویو لیا گیا ،ایک بھی امیدوار ڈی جی عہدے کیلئے اہل نہیں تھا،ڈیپوٹیشن پر خاقان مرتضٰی کو سول ایوی ایشن اتھارٹی میں لایا گیا اہل امیدوار نہ ملنے پر خاقان مرتضٰی کو ڈی جی تعینات کیا گیا خاقان مرتضٰی کی تنخواہ 6 لاکھ 92 ہزار روپے ہیں،

قبل ازیں سینیٹر نصیب اللہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن کی گزشتہ پندرہ سالہ تعیناتی کدھر رہی؟ کیا ڈی جی سول ایوی ایشن نے گلگت بلتستان یا بلوچستان میں فرائض سرانجام دئیے؟ سینیٹر بہرہ مند تنگی نے سوال کیا کہ ڈی جی سول ایوی ایشن نے گزشتہ ایک سال میں کتنی تعیناتیاں کیں مراعات اور اسٹاف کی تفصیلات کیا ہیں؟ اگر گلگت بلتستان اور بلوچستان میں سروس نہیں کی تو اگلے گریڈ میں ترقی کیسے حاصل کی؟

واضح رہے کہ فلائٹ لیفٹینیٹ ریٹائرڈ خاقان مرتضی کو ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے اے) تعینات کیا گیا تھا اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے خاقان مرتضی کی بطور ڈی جی سی اے اے کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا تھا۔ پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو افسر ائرمارشل ارشد ملک نے تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ حکومت کا یہ قدم پاکستان کی ایوی ایشن انڈسٹری کو مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا ساتھ ہی ملک میں چلنے والی تمام ائرلائنز سی اے اے کے ساتھ تعاون میں معاملات کو آگے لیکر چلیں گی۔

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن کی تعیناتی کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی درخواست دائر کی گئی تھی جو عدالت نے مسترد کر دی تھی،گزشتہ برس ماہ دسمبر میں عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی تھی.،اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پٹشنر نے رویہ تبدیل نہ کیا تو عدالت بھاری جرمانہ بھی عائد کر سکتی ہے،وکیل نے کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن سے افسر لیکر تعیناتی کردی ، جس پر عدالت نے کہا کہ تعیناتی قانونی ہے یا غیر قانونی اس میں توہین عدالت کی کارروائی کیسے شروع کریں ؟عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دو سال بعد ڈی جی کی تعیناتی عمل میں لائی گئی،دو سال تک یہ تعیناتی نہ ہونے سے ایوی ایشن انڈسٹری پر اس کے اثرات پڑے ہیں، عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ عدالت آپ کی درخواست کیوں سنے؟ آپ کی درخواست توہین عدالت کے زمرے میں نہیں آتی،عدالت نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو احتیاط کرنی ہوگی آئندہ آپ پر بھاری جرمانہ عائد ہوگا،

طیارہ حادثہ،سول ایوی ایشن نے رن وے کی انسپکشن رپورٹ تیار کرلی

طیارہ حادثے میں سیکرٹری ایم پی ڈی ڈی خالد شیر دل کی وفات پرصوبائی وزیر حسین جہانیاں کا اظہار افسوس

طیارہ حادثہ، جناح میں 66 میتوں کا پوسٹ مارٹم مکمل،فرانزک ڈی این اے لیب کو کتنے نمونے ہوئے موصول؟

طیارہ حادثہ، وزیراعظم کی ہدایت پر لواحقین کیلئے رقم بڑھا دی گئی

کیا اس کرنل کا بھی کرنل کی بیوی جتنا چرچا ہوگا ؟

طیارہ حادثہ، پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری، کتنے گھر ہوئے تباہ،اعدادوشمار جاری

طیارہ حادثہ،پی آئی اے کی 7 رکنی تحقیقاتی ٹیم کا جائے وقوعہ کا دورہ

طیارہ حادثہ ،چئیرمین قائمہ کمیٹی داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے انکوائری کیلئے اضافی نکات بھیج دیئے

نئے ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تعیناتی کے خلاف درخواست،عدالت نے بڑا حکم دیا

ڈی جی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی تقرری کے خلاف کیس،عدالت نے کس کو کیا طلب؟