ٍڈی جی فوڈ اتھارٹی کی کاروائی، بھاری مقدار میں جعلی مصالحہ تلف کر دیا

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں جعلی مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری پر چھاپہ،لالہ زارگرڈ اسٹیشن کے علاقے میں ڈائمنڈ برانڈمصالحہ جات کا پروڈکشن یونٹ سیل

1625کلو فنگس زدہ ثابت مرچ،450کلو لکڑی کا برادہ،400کلوسرخ مرچ پاؤڈر اور 10کلو کھلے رنگ تلف کر دیا گیا ،ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر یونٹ کو سیل کیا گیا۔لکڑی کے برادے کو مضر صحت کھلے رنگ اور کیمیکل لگا جعلی سرخ مرچ پاؤڈر تیار کیا جا رہا تھا۔
نا مناسب سٹوریج،کیڑے مکوڑوں کی بھرمار اور تیار مصالحہ جات کو کھلا زمین پر رکھا پایا گیا

لائسنس،ورکرز کے میڈیکل اور پیک شدہ پروڈکٹ پرانتہائی لازم لیبل نا لگانے پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔
ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ نے مزید کہا کہ مضر صحت ملاوٹی مصالحہ جات کو پاؤڈر کو دلکش پیکنگ لگا کر مختلف ہوٹلوں اور ڈھابوں پر سپلائی کیا جاتا تھا

کھانوں میں ملاوٹی مصالحہ جات کا استعمال پیٹ،معدے اور انتڑیوں کی موذی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصالحہ جات کی تیاری سے ترسیل تک ہر مرحلے کے مکمل ایس او پیز جاری کر رکھے ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے خلاف مصالحہ جات میں ملاوٹ یا لیبل والی پیکنگ کے بغیر فروخت کرنے پر پابندی عائد ہے۔
پنجاب میں خوراک کا کاروبار کرنے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین پر عمل درآمد کرنا لازم ہے۔

Comments are closed.