‘ڈی جی آئی ایس پی آرنےہمارے موقف کی تائید کردی’کہ واقعی پاکستان میں”مداخلت”ہوئی:شاہ محمود قریشی

0
58

راولپنڈی:‘ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے موقف کی تائید کر دی’کہ واقعی پاکستان میں "مداخلت”ہوئی:شاہ محمود قریشی نے اللہ کا شکرادا کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں بڑی احتیاط سے بہت کچھ بتایا گیا ہےاوریہی سچ ہے

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بیان میں کہا ہےکہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس بیلنس تھی انہوں نے چیزیں بہت واضح کردی ہیں واضح کر دیا گیا روس دورےکافیصلہ تنہانہیں تھا۔

شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے ہمارے مؤقف کی تائید کر دی ہے ہمارا مؤقف تھا مراسلے میں سیاسی مداخلت کا ذکر ہے آج کی پریس کانفرنس سےہمارےمؤقف کوتقویت ملتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہےچیف جسٹس جوڈیشل کمیشن ترتیب دیں مناسب ٹی اوآرز کیساتھ چھان بین کریں جسے اہمیت دی جائے مناسب حل یہ ہےسپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن تشکیل دے کمیشن کے سامنے مراسلہ، قومی سیکیورٹی کمیٹی کےمنٹس رکھیں۔

وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ یہ خفیہ دستاویز ہے پبلک اس طرح نہیں کرنا چاہیے دستاویزمیں سیکیورٹی کوڈ ہے اس سے پاکستان کا خفیہ سسٹم سامنے آسکتاہے مراسلےکا اخباروں میں شائع ہونا مناسب نہیں۔

اس سے پہلے فواد چوہدری نے کہا تھا کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ترجمان پاک فوج کا بیان نیشنل سیکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی ہی توثیق ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میری نظر میں ترجمان پاک فوج کا بیان نیشنل سیکیورٹی کونسل کی پریس ریلیز کی ہی توثیق ہے، سیکیورٹی کونسل نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں بیرونی مداخلت کی مذمت کرتے ہیں۔

Leave a reply