راولپنڈی :بھارت مکار بھی ہے اورجھوٹا بھی ،پہلے شرارت کرتا ہے پھرپراپیگنڈہ ، بازآجائے اپنی ان حرکتوں سے ،ڈی جی آئی ایس آر،اطلاعات کےمطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ بھارت پہلے شرارت کرتا ہے پھرمکاری کے ذریعے پراپیگنڈہ لیکن اس کے باوجود دنیا جان چکی ہے ،
یہ سب میرے اختیارمیں ہے ،کرونا سے پریشان ڈونلڈ ٹرمپ نے اہم اعلان کرکے دنیا کوحیران
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی پندرہویں کور کے کمانڈر نے بی بی سی کے ساتھ انٹرویو میں پاکستان پر دراندازی اور لائن آف کنٹرول فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے کے بے بنیاد اور لغو الزامات لگائے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ درحقیقت بھارتی الزامات صرف دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کو فائربندی معاہدے کی خلاف ورزی والی جگہوں پر جانے کی اجازت دی اور مستقبل میں بھی پاکستان ان اقدامات کو مزید منصفانہ طریقے سے جاری رکھے گا، تاکہ حقائق دنیا کے سامنے لائے جا سکیں۔
بچا لواپنے بزرگوں کوکرونا سے ، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اہم نصحیت کردی
اپنے ردعمل میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی حکومت گزشتہ سال اگست کے غیر منصفانہ اقدامات کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے میں مکمل ناکامی پر ایسے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ کورونا وائرس کے حوالے سے بھارت واضح حکمت عملی مرتب کرنے میں ناکام رہا ہے۔
بھارتی حکومت کو چاہئے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم کے باب کو بند کرے اور کورونا وائرس سے نمٹنے کے حوالے سے جامع حکمت عملی لائے تاکہ اندرون ملک سے اٹھنے والی آوازوں سے منفی ہتھکنڈوں کی بجائے بہتر طریقے سے نمٹ سکے۔