بھارت کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے اعلان کردیا
اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور نے کہا ہے کہ انشا اللہ بھارت کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، اب صرف پاکستان کا وقت ہے.
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر آصف غفور نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ انشا اللہ بھارت کا وقت ختم ہوا جاتا ہے، اب صرف پاکستان کا وقت ہے. انہوں نے یہ بات بھارتی چینل ٹائمز ناؤ کی ٹویٹ کو ریٹویٹ کرتے ہوئے کی. ٹائمز ناؤ نےایک ویڈیو ٹویٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی ریاست کیرالہ میں پاکستانی جھنڈا لہرایا گیا ہے. کیرالہ کے لوگ پاکستانی پرچم لہرا رہے ہیں. دوسری جانب اس ویڈیو کو ریٹویٹ کرتے ہوئے آصف غفور نے "کشمیر بنے گا پاکستان” اور "پاکستان زندہ باد” کے ہیش ٹیگ بھی استعمال کیے.
Beginning of the end_iA.
TIME NOW: 🇵🇰#کشمیر_بنے_گا_پاکستان#PakistanZindabad https://t.co/IYuiiJiMbM— Asif Ghafoor (@peaceforchange) August 31, 2019
واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست کیرالہ میں پاکستانی جھنڈا لہرا دیا گیا گیا تھا جس کی وجہ سے 25 افراد پر مقدمہ بھی درج کیا گیا.