ڈی جی خان : تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )تفریحی پارک میلوں کی وجہ سے برباد ہونے لگے
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں کمپنی باغ جو کہ سٹی پارک کے نام سے مشہور ہے میں عید میلہ لگایا جا رہا تھا حال ہی میں کروڑوں روپے لگا کر سٹی پارک کی لوکیشن کو تبدیل کیا گیا اب وہاں پر میلہ لگا کر سٹی پارک کو دوبارہ تباہ کرنا چاہتے ہیں یہ پارک شہر کے بالکل سنٹر میں واقع ہے اور میل فی میل اور بچوں کی تفریح کے لئے بہترین پوائنٹ ہے ،میلے کی وجہ سے اس پارک کی حالت بالکل ابتر ہوجائے گی، یہاں کے ایک مقامی صحافی نے یہ بات ڈپٹی کمشنر کے نوٹس میں دی اور ڈپٹی کمشنر نے اس بات کا فی الفور نوٹس لیا اور میلے کو سٹی پارک سے ختم کرنے کا حکم دیا،اب صورتحال یہ ہے کے وہ میلہ اب نواز شریف پارک میں لگایا جا رہا ہے نواز شریف پارک پر بھی حال ہی میں کروڑوں روپے کے فنڈز لگا کر اس کی لوکیشن کو بہتر بنایا گیا ، میلے کی وجہ سے پہلے سٹی پارک کا بیٹرا غرق کیا جا رہا تھا اب نواز شریف پارک کاتباہ ہوجائے گاحالانکہ میلے کے لیے ضلع کونسل کی جگہ بہترین پوائنٹ ہے،عوامی وسماجی اورشہری حلقوں نے کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ میلہ لگانے کے لیے ضلع کونسل کی جگہ والا پوائنٹ ہی دیا جائے تاکہ مقامی پارک اس میلے کی وجہ سے برباد نہ ہوں-