ڈیرہ غازی خان: باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا شاندار انعقاد

ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر جواد اکبر بھٹی) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں معروف ادبی اور دانشور شخصیت صاحبزادہ رحیم آصف مجددی، ملک محمد ایاز کھوکھر، ایڈوکیٹ انجینئر محمد ندیم لنگاہ، سید صدام گیلانی، شعیب قریشی اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی۔

تقریب میں سٹی رپورٹر جواد اکبر بھٹی کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ باغی ٹی وی کی سال بھر کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں جواد اکبر بھٹی کو باغی ٹی وی کی جانب سے سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ رحیم آصف مجددی نے باغی ٹی وی کے سی ای او اور معروف اینکر مبشر لقمان، ایڈیٹر ممتاز حیدر اعوان، انچارج نمائندگان ڈاکٹر مصطفیٰ بڈانی اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ عوامی مسائل اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور صحافت کے میدان میں اپنی الگ پہچان بنائی ہے۔

تقریب کے اختتام پر باغی ٹی وی کی مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ شرکاء نے باغی ٹی وی کی ٹیم کے عزم اور محنت کو سراہتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments are closed.