ڈیرہ غازیخان:نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام

ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہدخان ) نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی
تفصیل کے مطابق کے مطابق سخی سرور پولیس نے نان کسٹم پیڈ اشیا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے غیر ملکی کپڑا برآمد کر لیا جسے قانونی کارروائی کرنے کے بعد کسٹم حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

ڈی پی او سید حسنین حیدر کی ہدایت پر سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ضلع بھر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اسی چیکنگ کے سلسلہ میں انچارج چیک پوسٹ سخی سرور محمد فرہاد SI معہ ٹیم نے بلوچستان سے صوبہ پنجاب بین الصوبائی چیک پوسٹ پر نان کسٹم غیر ملکی کپڑا کی سمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنا دیا

قانونی کارروائی کے بعد کپڑاکسٹم حکام کے حوالہ کر دیا گیا ہے

Leave a reply