سندھ میں گندم ذخائر میں خوردبرد کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل،بڑے بڑے راز سامنے آنے کی توقع

0
32

کراچی : سندھ میں گندم ذخائر میں خوردبرد کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل،بڑے بڑے راز سامنے آنے کی توقع ،اطلاعات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر ڈی جی نیب سکھرنے پاکستان کی تاریخ کے بڑے گندم سکینڈل کی تحقیقات کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے ،

ذرائع کے مطابق یہ ٹیم اس کرپشن میں ملوث تمام کرداروں سے اہم راز اگلوانے کے لیے اپنا کام کررے گی،یہ ٹیم سندھ میں گندم کے اسٹاک کی فزیکل ویری فکیشن (موقع پر اسٹاک کی جانچ پڑتال) اور ڈسٹرکٹ گھوٹکی سے کراچی ریجن تک گندم کی ترسیل میں خوردبرد/چوری شامل ہیں، کی تحقیقات کرے گی ،

واضح رہے کہ دونوں مقدمات پہلے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سندھ کو ریفر کیے گئے تھے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نیب سکھر پہلے ہی سندھ میں گندم کے اسٹاک، خوردبرد/ چوری کی تحقیقات کے نتیجے میں 15 ارب روپے کی گندم کے اسٹاک، خوردبرد/چوری کوپکڑنے کے ساتھ ساتھ 10 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرکے بلاواسطہ اور بالواسطہ طور پر حکومت سندھ کے خزانہ میں جمع کرا چکا ہے جو کہ نیب خصوصاً نیب سکھر کی بڑی کامیابی ہے۔

Leave a reply