کراچی بارشیں‌، ڈی جی رینجرز کی تمام ونگز کو ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت

0
38

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیواورریلیف آپریشنزکاجائزہ لیا ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈی جی رینجرز کے دورہ کے دوران ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف رینجرز کے افسران نے صورتحال پر بریفنگ دی، اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے تمام سیکٹرز اور ونگز کو متاثرہ علاقوں میں آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت جاری کی ہیں،

ڈی جی رینجرز نے کہا کہ ریسکیواورریلیف آپریشنزمیں تمام ذرائع بروئےکارلائےجائیں، واضح‌ رہے کہ کل ملک بھر میں عید الاضحیٰ منائی جارہی ہے اور کراچی میں‌ یہ صورتحال ہے کہ بارشوں سے نظام زندگی اس بری طرح معطل ہوا ہے کہ نصف شہر پانی میں‌ ڈوبا ہوا ہے، کراچی کی ہر سڑک، گلی اور محلہ بدانتظامی اور لاوارث ہونے کی داستان بنی ہوئی ہے،

رپورٹ کے مطابق کراچی کی سڑکوں‌ پر لوگ کرنٹ لگنے سے مر رہے ہیں، نکاسی آب اور نالوں کی صفائی کے نام پر فنڈز کہاں گئے؟ صفائی نہ ہونے سے گندا نالوں‌ کا پانی اس زور سے نکلا ہے کہ علاقوں کے علاقے پانی میں‌ ڈوب گئے ہیں، گولیمار ندی اوور فلو ہو گئی اور اطراف کی بستیوں میں پانی داخل ہو گیا ہے، ایئرپورٹ کے اطراف میں بھی آبادیاں زیر آب ہیں،

کراچی میں لیاقت آباد نمبر چار میں ندی کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے، کراچی میں گلشن اقبال میں بھی صورتحال انتہائی خراب ہے، پی ٹی وی کی بلڈنگ بھی پانی میں‌‌ ڈوبی ہوئی ہے اور بلاول ہاؤس کے باہر بھی پانی کھڑا ہے،

Leave a reply