ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالہ سے مشاورت مکمل،فواد چودھری کا دعویٰ

0
31

ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالہ سے مشاورت مکمل،فواد چودھری کا دعویٰ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالہ سے مشاورت مکمل ہو گئی ہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان اور بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور نئی تقرری کا پراسیس شروع ہو چکا ہے، ایک بار پھر سول اور فوجی قیادت نے یہ ثابت کیا ہے کہ ملک کے استحکام، سالمیت اور ترقی کے لیے تمام ادارے متحد ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور مقرر کیا گیا جس کے چند گھنٹے بعد لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تقرری کی خبر آئی تا ہم اسکے بعد ایک بار پھر ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کے حوالہ سے مشاورت شروع ہو گئی ہے، وزیراعظم عمران خان سے دو روز قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی،گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بھی وفاقی کابینہ اجلاس کے بعد کہا تھا کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری پر کوئی اختلاف نہیں، وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا بھی کہنا تھا کہ اہم عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے کوئی اختلاف نہیں ہے، سب ایک پیج پر ہیں جلد معاملہ حل کر لیں گے، نوٹیفکیشن کے معاملے کو غلط رنگ نہ دیا جائے.

ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

پاکستان بین الاقوامی سیاحت، کھیل اورکاروباری سرگرمیوں کے لئے محفوظ ہے،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی رائل نیول فورسز کے کمانڈر کی ملاقات

Leave a reply