ڈیرہ غازی خان میں پنجاب حکومت کی طرف سے نئے نافذ کردہ لیوانکیشمنٹ اینڈ پنشن رولز کیخلاف ایپکا کی طرف سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ملازمین کی احتجاجی ریلی ایپکا کے مرکزی آفس سے شروع ہو کر کمشنر آفس گیٹ پر اختتام پذیر ہوئی,ایپکا عہدیداران نے نئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا
ڈیرہ غازی خان میں نگران حکومت کی طرف سے نافذ کردہ نئے پنشن رولز اور لیو انکیشمنٹ پالیسی کیخلاف نکالی گئی ریلی میں محکمہ ریونیو،ایجوکیشن،پبلک ہیلتھ،صحت،فوڈ سمیت دیگر محکمہ جات کے ملازمین نے اپنے محکموں کے ایپکا عہدیداران کی قیادت میں بھر پور شرکت کی۔
سرکاری ملازمین اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی بھی کرتے رہے۔ریلی کے شرکا نے حالیہ ترقی پانے والے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی سے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ نگران حکومت ملازم کش قانون پاس کرنے کے اختیارات نہیں رکھتی لہذا سوموٹو ایکشن کے تحت نئی پنشن پالیسی ختم کی جائے۔