ڈیرہ غازی خان:ایجوکیشن بورڈ نے انٹر میڈیٹ کے نتائج کی تاریخ کا اعلان کر دیا
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (سٹی رپورٹرجواداکبر): بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیرہ غازی خان نے انٹرمیڈیٹ پارٹ-II اور کمبائنڈ کے نتائج کا اعلان کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات مظفر حسین نے بتایا کہ پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازی خان بورڈ بھی 4 ستمبر کو انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان کرے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پنجاب بورڈز کی کمیٹی آف چیئرمین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا شیڈول مرتب کیا گیا۔ اس کے مطابق پوزیشن ہولڈرز کی تفصیلات آج شام 4 بجے جاری کی جائیں گی۔
کنٹرولر امتحانات نے یہ بھی بتایا کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحان 2024 کو پر امن اور شفاف بنانے کے لیے ایک لائحہ عمل بھی تیار کیا گیا ہے۔
طلبہ اپنے نتائج بورڈ کی ویب سائیٹ www.bisedgkhan.edu.pk پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ کسی بھی قسم کی پریشانی یا معلومات کے لیے بورڈ کی متعلقہ برانچ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔