ڈی جی خان : تھانہ صدر پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن،مستوئی گینگ کے سرغنہ سمیت 7 گرفتار
کوٹ ہیبت باغی ٹی وی (شاہد خان )تھانہ صدر پولیس کا ڈکیت گینگ کے خلاف کریک ڈاؤن ،صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مستوئی گینگ کے بڑے ڈکیت شاہد مستوئی اور ان کے ساتھ ملے ہوئے دیگر 6ڈکیتوں کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے 15 مختلف مقدمات ہیں ملزمان کافی عرصے سے ڈکیتی اور راہزنی کر رہے تھے جس کی پولیس کو بہت بار اطلاع ملی ملزمان پہلے بہت بار فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن اس دفعہ پولیس نے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جس کے انچارج SHOتھانہ صدر ملک یونس خان تھے SHO ملک یونس نے سب انسپکٹر محمد ندیم اور اطہر خان اور ٹیم کے ساتھ مل کر ان ڈکیتوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو گرفتار کیا تھانہ صدر ٹیم نے ان ملزمان سے دوران ڈکیتی چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کر لیے اس کے علاوہ ملزمان سے نقد رقم مبلغ 4 لاکھ 25 ہزار ایک عدد کلاشنکوف اور 5 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مزید کارروائی شروع کر دی ہے ان ملزمان کے خلاف پولیس نے علیحدہ علیحدہ مقدمات رجسٹر کر دیے ہیں SHO ملک یونس نے کہا ہے لوگوں کے جان اور مال کی حفاظت کرنا ہماری اولین ترجیح ہے پولیس ان ڈکیتوں اور معاشرے کے شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کارروائی جاری رکھے گی