ڈیرہ غازیخان: انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی
ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) انسداد پولیو کی قومی مہم26فروری تا یکم مارچ تک جاری رہیگی
حکومت پنجاب کے احکامات کے مطابق ڈیرہ غازیخان انتظامیہ انسداد پولیو کیلئے الرٹ ہے۔ڈسٹرکٹ ڈیرہ غازی خان میں پونے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلائےجائیں گے۔
انسداد پولیو مہم بارے اجلاس ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک کی زیرصدارت کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غلام مصطفیٰ،سی ای اوہیلتھ ڈاکٹر ادریس لغاری،ڈی ایچ او ڈاکٹر علی ہاشم،ڈی ایس وی عطاء اللہ ساجد،ڈبلیو ایچ او،یونیسیف کے نمائندوں سمیت متعلقہ افسران شریک تھے۔
ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع سے پولیو خاتمے کیلئے بھرپور جدوجہد کی جائے،مہم کو سنجیدہ لیا،کمی کوتاہیوں کو دور کیا جائے،مطلوبہ رزلٹ کا حصول لازمی ہے،کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا،مہر شاہد زمان لک نے کہا کہ موقع پر کام کی چیکنگ ہوگی، میں خود بھی فیلڈ وزٹس کروں گا،مائیکرو پلان کے تحت پولیو ورکرز کو ایکٹیو کیا اورغلطیوں کا اعادہ نہ کیا جائے،
مہم میں کوتاہیاں سامنے آئیں تو ذمہ داروں کو سخت تادیبی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے گا،الائیڈ محکمے انسداد پولیو مہم کی آگاہی کا عمل جاری رکھیں۔