ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ)پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیاگیا
تفصیل کے مطابق پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابر حسین نے اجلاس میں شرکت کی جب کہ سٹیٹسٹیکل آفیسر اقبال علوی،ڈی ای اوز اختر عباس کھوسہ،فرزانہ یاسمین،
سپریٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی ودیگر بھی موجود تھے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے سٹیٹسٹیکل افیسر اقبال علوی نے اجلاس میں بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانہ اور مردم شماری کیلئےسٹاف کو مکمل سہولیات فراہم کریں اور شفافیت یقینی بنائیں گے،اے ڈی سی آر طیب خان نے کہا کہ نادرا سے لنک ہونے پر ڈیجیٹیل مردم شماری میں غلطی کا امکان کم ہوگا،مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے منظم رابطوں کو فروغ دیا جائے،جدید ملٹی میڈیا ضروریات کی فراہمی میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیرہ غازیخان ضلع میں سٹاف کی تربیت کیلئے18سنٹرزقائم کئے گئے ہیں،19دسمبر سے ٹرینرز کی تربیت کا عمل جاری ہے جو23دسمبر تک مکمل ہوگی۔7سے21 جنوری تک تحصیل سطح پر فیلڈ سٹاف کو تربیت دی جائے گی،مردم شماری کیلئے جلد ایپ آن لائن ہوگی جس میں شہری خود بھی ڈیٹا شیئر کرسکیں گے،گیارہ سے چار مارچ تک گھر گھر خانہ و مردم شماری ہوگی۔15اپریل کے دوران اعدادوشمار کی ری چیکنگ کی جائے گی۔
Baaghi Digital Media Network | All Rights Reserved