ڈیرہ غازیخان: کمرہ عدالت کے سامنے 2 افراد قتل ایک زخمی

احاطہ عدالت ناقص سیکورٹی, کمرہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کی کمرہ عدالت کے سامنے ملزم نے دیرینہ دشمنی پر 3 افراد کو گولیاں مار دیں

ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہد خان ) ناقص سیکورٹی کی بدترین مثال احاطہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کے کمرہ عدالت کے سامنے 2 افراد قتل ایک زخمی
ڈیرہ غازیخان احاطہ عدالت ناقص سیکورٹی کمرہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کی کمرہ عدالت کے سامنے ملزم یونس نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو گولیاں مار دیں ایک موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا

مقتولین کا نام جلال اور رشید بتائے جا رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق مقتول جلال اور رشید تھانہ کالا کے مقدمہ نمبر 341/23 کی پیشی پر آئے ہوئے تھے پولیس نے ملزم یونس موقع سے گرفتار کر لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف عمل ہے۔

یاد رہے کہ چند ماہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں اسطرح کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں ملزمان کی جانب سے احاطہ عدالت میں لوگوں گولیاں ماری گئیں۔

Comments are closed.