ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد موٹروے پرسفر کے دوران زرتاج گل نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ پریشان ہو گئیں

ڈیرہ غازی خان سے اسلام آباد موٹروے پرسفر کے دوران زرتاج گل نے ایسا کیا دیکھ لیا کہ پریشان ہو گئیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں فصلوں کی باقیات کو جلانے کا عمل جاری ہے جو سموگ میں اضافہ کا سبب ہے، اس صورتحال کی مانیٹرنگ کیلئے کوئی باضابطہ ادارہ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کلائمیٹ چینج ایڈاپٹیشن کے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،

زرتاج گل نے کہا کہ انہوں نے حال ہی میں ڈیرہ غازی خان سے موٹروے سے اسلام آباد کا سفر کیا جہاں کسی پابندی کے باوجود فصلوں کی باقیات جلائی جا رہی ہیں۔ سموگ کی صورتحال ایک دن میں رونما نہیں ہوئی بلکہ اس صورتحال کے بننے میں کافی وقت لگا ہے اس حوالہ سے سابقہ حکومتوں نے موثر کام نہیں کیا۔ تعلیمی اداروں، ماہرین اور کاشتکاروں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری نہیں جس کی وجہ سے مسائل پر قابو پانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

رنگ گورا کرنے کیلئے کاسمیٹکس کا استعمال کیسا ہے؟ زرتاج گل نے کیا اہم انکشاف

حکومت کا ایک اور یوٹرن، زرتاج گل نے کی وضاحت

زرتاج گل کی دیرینہ خواہش پوری کر دی گئی

زرتاج گل کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کے مسئلہ کو اپنے دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے حل کرنے کیلئے اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس سلسلہ میں تعلیمی اداروں، ماہرین اور محققین کو کاشتکاروں سے رابطے قائم کرنا ہوں گے تاکہ انہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ، جدید معلومات اور طریقوں سے روشناس کرایا جا سکے۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے 19 شہروں کیلئے کلین گرین پاکستان انڈیکس کا اجراءکیا جس سے صاف اور سرسبز پاکستان کیلئے عوامی رویوں میں تبدیلی لانے میں مدد ملے گی

ماضی میں توجہ نہیں ملی،اب ہم یہ کام کریں گے، زرتاج گل کا حیرت انگیز دعویٰ

عمران خان مایوس کریں گے یا نہیں؟ زرتاج گل نے کیا حیرت انگیز دعویٰ

کانفرنس سے وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت 25ویں کانفرنس آف پارٹیز میں پاکستان نے موسمیاتی تبدیلیوں میں کم سے کم کردار ہونے کے باوجود اس چیلنج پر قابو پانے کیلئے مذاکرات اور عملدرآمد کے حوالہ سے مثبت پیغام دیا ہے۔

ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل

خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

امین اسلم نے مزید کہا کہ 25ویں کانفرنس آف پارٹیز کے موقع پر نوجوان موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ سے نبرد آزما ہونے کیلئے لیڈرز کے طور پر ابھرے جہاں انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے مسئلہ کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ نوجوان کئی ملکوں کی آبادی کا بڑا حصہ ہیں جبکہ پاکستان میں 65 فیصد آبادی 40 سال سے کم عمر ہے، نوجوان موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظر ماحولیاتی ہم آہنگی پر توجہ مرکوز کرنے کیلئے محرک کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملک امین اسلم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان 26ویں پارٹیز آف کانفرنس کا نائب صدر منتخب ہوا ہے جو سکاٹ لینڈ میں ہو گی، اسی طرح پاکستان اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت 6 اہم کمیٹیوں کا ممبر بھی منتخب ہوا ہے.

Comments are closed.