ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر لاہور ہائیکورٹ برہم، کیا حکم دے دیا؟

0
23

ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر لاہور ہائیکورٹ برہم، کیا حکم دے دیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہورہائیکورٹ میں چودھری برادران کی چیئرمین نیب کے اختیارات کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی

لاہورہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دی ،ڈی جی نیب نے کیس کا ریکارڈ پیش کرنے اور تیاری کے لیے عدالت سے مہلت طلب کی

لاہورہائیکورٹ نے ڈی جی نیب سلیم شہزاد پر برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزاران کے خلاف انکوائری کی کیا پراگریس ہے؟ جس پر ڈی جی نیب لاہور نے عدالت میں جواب دیا کہ میرا تقرر 2017 میں ہوا،جسٹس شہرام سرور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ 20سال سے انکوائری چل رہی ہے اور اپ کو کچھ علم نہیں ،

عدالت نے ڈی جی نیب کو ہدایت کی کہ ہم سماعت ملتوی کر دیتے ہیں آپ تیاری کرکے آئیں ،عدالت نے سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کر دی

نیب نے سنائی چودھری برادران کو 20 برس بعد بڑی خوشخبری

چوہدری برادران نے چیئرمین نیب کے اختیارات کو چیلنج کر رکھا ہے ،درخواست گزاران نے درخواست میں کہا کہ نیب سیاسی انجینئرنگ کرنیوالے ادارہ ہے،نیب کے کردار اور تحقیقات کے غلط انداز پر عدالتیں فیصلے بهی دے چکی ہیں،چیئرمین نیب نے 20 سال پرانے معاملے کی دوبارہ تحقیقات کا حکم دیا ہے، چیئرمین نیب کو 20 سال پرانی انکوائری دوبارہ کهولنے کا اختیار نہیں،نیب کی انکوائریوں کو غیر قانونی قرار دیا جائے،

Leave a reply