ڈھائی سالوں میں کیا کیا؟ سب حساب دیں، وزیراعلیٰ نے سب کو بلا لیا

0
27

ڈھائی سالوں میں کیا کیا؟ سب حساب دیں، وزیراعلیٰ نے سب کو بلا لیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہر محکمے کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے

محکموں کے سیکرٹریز اڑھائی سال میں کئے گئے اقدامات اور آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بریفنگ دیں گے وزیراعلیٰ عثمان بزدار عوام کی سہولت کے لئے اقدامات پر پیشرفت کاجائزہ لیں گے او رمحکموں کو ضروری ہدایات دیں گے

وزیراعلیٰ آفس میں آج محکمہ داخلہ پنجاب کی کارکردگی سے متعلق اجلاس ہوا،وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس3 گھنٹے تک جا ری رہا اجلاس میں محکمہ داخلہ کی کارکردگی او رمستقبل کے اہداف کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا،مستقبل کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے مزید محنت سے کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کی 7جیلوں میں ملٹی سٹوری بیرکس بنائی جائیں گی-ملٹی سٹوری بیرکس میں 10ہزار قیدیوں کی گنجائش ہوگی-سزا وجزا کے بغیر کوئی نظام آگے نہیں بڑھ سکتا-اڑھائی برس میں پنجاب کی مختلف جیلوں میں کرپشن اور فرائض سے غفلت برتنے پر  1319  ملازمین کے خلاف کارروائی کی گئی ہے-میانوالی میں ہائی سکیورٹی جیل کا سول ورک مکمل ہو چکا ہے-لودھراں میں نئی جیل تعمیر ہوچکی ہے-پنجاب کی 21جیلوں میں پریزنرز مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا آغاز کردیا گیاہے-جیلوں میں کورٹ رومز کا قیام بھی عمل میں لایا گیاہے-پنجاب فرانزک سائنس ٹریننگ لیب کوجلد فنکشنل کیا جائے گا-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ٹریننگ لیب کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ صوبے کے 6اضلاع میں نئے چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ بنائے جا رہے ہیں -ساہیوال میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ مکمل ہوچکا ہے-11 شہرو ں میں چائلڈ پروٹیکشن یونٹس بنائے جائیں گے بلوچ لیویز کا دائرہ کار راجن پور بڑھا دیا گیا ہے-بارڈر ملٹری پولیس اور بلوچ لیویز میں بھرتیوں کی منظوری دی جاچکی ہے-قبائلی علاقوں میں نئی چیک پوسٹیں اور تھانے قائم کر رہے ہیں -جیلوں میں نئے عملے کی بھرتی کی اجازت دی ہے-

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پنجاب میں سمگلنگ روکنے کے لئے موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ سمگلنگ روکنے کے لئے متعلقہ اداروں کو موثر بنایا جائے-جیلوں میں قیدیوں کی سہولت کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایاجائے-قیدی بھی انسان ہیں انہیں بھی حقوق حاصل ہیں –

Leave a reply