دھماکہ خیزمواد اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کا جرم،عدالت نے سنائی سزا

0
28
دھماکہ-خیزمواد-اور-غیرقانونی-اسلحہ-رکھنے-کا-جرم،عدالت-نے-سنائی-سزا #Baaghi

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی ،مہران ٹاون آتشزدگی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے

فیکٹری مالکان اور دیگر ملزمان نے ضمانت کیلیےعدالت سے رجوع کر لیا 3ملزمان کی درخواست ضمانت پر درخواستگزار کے وکیل کے دلائل مکمل کر لئے گئے ملزمان کی درخواست ضمانت پر سرکاری وکیل 20 ستمبر کو دلائل دیں گے ،وکیل نے عدالت میں کہا کہ پولیس کی کیس کا چالان مقررہ مدت میں نہیں جمع کرایا گیا ہے،

قبل ازیں سیشن کورٹ کراچی میں سانحہ مہران ٹاون کیس،ملزمان کی درخواست ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا عدا لت نے مہران ٹاون فیکٹری مالکان کے ساتھ متعلقہ ادارے بھی ذمہ دار قراردے دیئے ،عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مقدمہ میں متعلقہ اداروں کو شامل نہ کرنا مرنے والوں کے ساتھ نا انصافی ہوگی،غفلت برتنے والے تمام متعلقہ ادارے بھی حادثہ کے ذمہ دار ہیں ،رہائشی پلاٹ پر متعلقہ اداروں کی اجازت کے بغیر فیکٹری قائم کی گئی محکمہ لیبر کا کوئی افسر کبھی وزٹ کیلئے نہیں آیا ،حادثہ نے محکمہ لیبر ، ایس بی سی اے ، کے ایم سی اور دیگر کی کارکردگی کوبے نقاب کردیا بظاہر مختلف خامیاں اور کوتاہیاں حادثہ کا سبب بنیں،اصولوں کے برخلاف تعمیرات،آگ سے بچاو کے انتظامات نہیں تھے ،دروازہ لاک تھا اور 16 بے گناہ افراد جان سے گئے، فیکٹری کا دروازہ بند ہونا اہم وجوہات میں شامل ہے فائر بریگیڈ تاخیر سے پہنچی، پانی کی کمی،سول ڈیفنس کا عملہ غیر تربیت یافتہ تھا مالکان نے متعلقہ اداروں سے رابطوں کے خطوط پیش کیے،حادثہ کے بعد ایسے رابطوں کا کوئی فائدہ نہیں رہائشی پلاٹ میں فیکٹری غیر قانونی طور پر قائم کی گئی بظاہر پراسیکیوشن کے پاس الزام کے دفاع میں مناسب شواہد ہیں یہ درست ہے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 322 میں سزا صرف دیت ہے،اگر شواہد مٹانے سمیت دیگر خدشات نہ ہوں تو ضمانت دی جاسکتی ہے ،

قبل ازیں اغوا برائے تاوان،دھماکہ خیزمواد اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے مقدمات پر اے ٹی سی کراچی نے مجرموں مشتاق احمداورعبدالوحید کوسزاسنا دی ،عدالت نے اغوا کے جرم میں عبدالوحید کوعمرقید کی سزا سنا دی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزم کی جائیداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا دھماکہ خیزمواد رکھنے کے جرم میں عدالت نے ملزم کو 14سال قید اور 10 ہزارجرمانہ کی سزا سنائی غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں7 سال قید اور5ہزارجرمانے کی سزا سنائی گئی مشتاق احمد کوغیرقانونی اسلحہ رکھنے کےجرم میں 7سال قید کی سزا سنائی گئی جرمانہ نہ ادا کرنےکی صورت میں مزید6 ماہ قیدمیں گزارنا ہوں گے
@MumtaazAwan
قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ،غیر قانونی تجاوزات کے معاملے پر این جی او کی درخواست کی سماعت ہوئی عدالت نے چیک اینڈ واچ انوائرمنٹل فاؤنڈیشن کا 3سالہ آڈٹ طلب کرلیا ،جسٹس عرفان سعادت خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ این جی اوز کس طرح چل رہی ہیں، سب معلوم ہے،آپ نے 5 سال میں کونسے سماجی کام کیے، تفصیلات جمع کرائیں، جب تک آپ تفصیلات جمع نہیں کراتے، کیس نہیں سنیں گے

نورمقدم کے قاتل کو بھاگنے نہیں دیں گے،دوٹوک جواب،مبشر لقمان کا دبنگ اعلان

مبشر لقمان کو ظاہر جعفر کا نوٹس تحریر-سید لعل حسین بُخاری

نور مقدم کیس، فنڈ ریزنگ اور مبشر لقمان کے انکشاف، بیٹا اور بیٹی نے نوازشریف کو ڈبودیا تاریخی رسوائی، شلپا شیٹھی، فحش فلمیں اور اصل کہانی؟

نور مقدم کیس اور مبشر لقمان کو دھمکیاں، امریکہ کا پاکستان سے بڑا مطالبہ، ایک اور مشیر فارغ ہونے والا ہے

جب تک مظلوم کوانصاف نہیں مل جاتا:میں پیچھے نہیں ہٹوں‌ گا:مبشرلقمان بھی نورمقدم کے وکیل بن گئے

مبشرلقمان آپ نے قوم کی مظلوم مقتولہ بیٹی کےلیےآوازبلند کی:ڈرنا نہیں: ہم تمہارے ساتھ ہیں:ٹاپ ٹویٹرٹرینڈ ،

:نورمقدم کی مظلومیت کیوں بیان کی: ظاہر جعفر کے دوست ماہر عزیز کے وکیل نے مبشرلقمان کونوٹس بھجوا دیا

Leave a reply