دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان
دھمکی آمیز خط، شہباز شریف کا وزیراعظم بنتے ہی بڑا اعلان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد شہبازشریف نے وزیراعظم کی نشست سنبھال لی
آصف زرداری اوربلاول بھٹوبھی شہبازشریف کے ساتھ والی سیٹ پربراجمان تھے،شہباز شریف کا بطور وزیراعظم ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا جتنا شکرادا کروں کم ہے،پاکستان کی تاریخ میں پہلی بارتحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی ،اس ایوان نے ایک سلیکٹڈ وزیراعظم کوگھربھیج دیا،سپریم کورٹ نے نظریہ ضرورت کوہمیشہ کیلئے دفن کردیا،عمران خان کے جانے کے بعد ڈالر8 روپے سستاہوا،ایک خط پرڈرامہ کیا گیا،پتہ نہیں کونسا خط آیا؟ میں نے ابھی تک وہ خط نہیں دیکھا نہ کسی نے مجھے دکھایا
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ میری زرداری صاحب اور بلاول سے ملاقات مارچ کے اوائل میں ہوئی تھی ہم نے فیصلہ کیا کہ تحریک عدم اعتماد کو آگے لے کر جائیں گے پی ڈی ایم نے بھی ہمارے مؤقف کی تائید کی، اس کے بعد ہم نے8 مارچ کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی پارلیمنٹ کی سلامتی کمیٹی میں اس خط پران کیمرہ بریفنگ دی جائے ،بطور وزیراعظم قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مراسلے پر بریفنگ لیں گے۔ افواج پاکستان کے سربراہ اور امریکہ میں پاکستانی سفیر کو شریک کریں گے، عالمی سازش کی تحقیقات کے لیے پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے سلامتی کا اجلاس کریں گے۔بریفنگ ان کیمرا ہوگی ۔ ہم پر ایک فی صد بھی الزام آیا تو وزارت عظمی چھوڑ دوں گا تبدیلی باتوں سے نہیں آتی،ملکی معیشت اس وقت گھمبیرحالات میں ہے ملکی معیشت کی کشتی کو بچانا ہے تواتحاد،اتفاق اورمحنت واحد نسخہ ہے،
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 74سالہ تاریخ میں سب سے بڑے تجارتی خسارے کا سامنا ہے،مہنگائی عروج پر ہے ،60 لاکھ لوگ بے روزگارہوچکے ہیں ،ساڑھے تین سال میں انہوں نےکھربوں روپے کے قرضے لیے،71سال میں مجموعی طورپر 25ہزارارب روپے قرضہ لیا گیا،
نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے آپ کوخادم پاکستان کہہ دیا اور کہا کہ بھکاریوں کی دنیامیں کوئی عزت نہیں ہوتی ،یکم اپریل سے کم از کم ماہانہ اجرت25 ہزار روپے کررہے ہیں وزیراعظم نے ایک لاکھ تک تنخواہ لینے والوں کی تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا اور کہا کہ غریبوں کے دکھوں کا مداوا کریں گے،پنجاب نہیں پاکستان کی ترقی کیلئے کام کریں گے پنجاب بڑا بھائی ضرورہے لیکن پنجاب پاکستان نہیں سندھ ،بلوچستان اور خیبرپختونخوا بھی پاکستان کا حصہ ہے چاروں صوبوں کو ترقی میں برابر کی سطح پرلائیں گے،پاک چین دوستی لازوال ہے،سی پیک کو پاکستان سپیڈ سے چلائیں گے نوجوانوں کو منشیات نہیں مزید لیپ ٹاپ دیں گے بے نظیر کارڈ دوبارہ لیکر آئیں گے ایمانداری سے کہتا ہوں سابق حکومت نے کچھ نہیں چھوڑا،
شدت پسند عمران خان کا جانا اچھا ہوا،گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کروانیوالے گیرٹ ولڈرز کی ٹویٹ
ہفتہ کی شب وزیراعظم ہاؤس میں آخر ہوا کیا؟ بی بی سی کا بڑا دعویٰ
عمران خان منتخب وزیراعظم تھے مشرف کے ساتھ پلیز موازنہ نہ کریں،عدالت
اپوزیشن کا بڑا یوٹرن، پی ٹی آئی کی ایک حکومت کو خود ہی بچا لیا
پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ
اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
خان کا اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان، مراد سعید پھر بازی لے گئے
استعفوں کے بعد اگلا لائحہ عمل، شیخ رشید نے بڑا اعلان کر دیا
پی ٹی آئی کا بھی لانگ مارچ کا اعلان،کب ہو سکتا ہے،تاریخ بھی سامنے آ گئی
قومی اسمبلی کی طرف سے مراسلہ سپریم کورٹ کو بھیج رہے ہیں،ڈپٹی سپیکر
پی ٹی آئی کا وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ ، اراکین قومی اسمبلی سے مستعفی