دھان کے کاشتکاروں کے لیے ماہرین زراعت کی اہم ہدایات

0
29

فیصل آباد۔ماہرین زراعت نے دھان کے کاشتکاروں کو موٹی اقسام کیلئے کٹائی و پھنڈائی کاعمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار کٹائی کاعمل اس وقت شروع کریں جب سٹے کے اوپر والے دانے اپنا رنگ بدل چکے ہوں اورنیچے والے دانے ابھی سبزی مائل ہی ہوں تاہم پھنڈائی شدہ دانوں کو خشک کرکے ان میں نمی کا تناسب بھی 10 سے12 فیصد تک رکھنا چاہیے اور اگر فصل کمبائن ہارویسٹر سے برداشت کرنی ہو تو اس صورت میں ایسی ہارویسٹر استعمال کی جائے جس میں دھان کی کٹائی کیلئے ایڈجسٹمنٹ سسٹم موجود ہو۔ انہوں نے کہاکہ دھان کی باسمتی اقسام میں دانہ بھرتے وقت پانی کی کمی نہ آنے دی جائے اور باسمتی اقسام کو آخری پانی کٹائی سے 15 دن پہلے لگایاجائے۔انہوں نے کہاکہ دھان کی پچھیتی اقسام پر پتوں کے جراثیمی جھلساؤ، برگی بھورے دھبے اور بلاسٹ سمیت پتہ لپیٹ سنڈی کا حملہ بھی ہو سکتاہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے جاری رکھیں۔

Leave a reply