جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس،سزائے موت پانے والے ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی

0
37
اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا فوریحق دیا جائے، شہری عدالت پہنچ گیا

جوہر ٹاؤن بم دھماکہ کیس میں  سزائے موت پانے والے ملزم نے لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے

ملزم عید گل نے فدا حسین رانا ایڈووکیٹ کی وساطت سے اپیل دائر کی جس میں مئوقف اختیار کیا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ناکافی شواہد کے باوجود موت، قید اور جرمانے کی سزائیں سنائیں شواہد کی غور سے جانچ پڑتال نہیں کی۔ جوہر ٹاؤن بم دھماکہ وقوعہ سے کوئی تعلق نہیں

ملزم عید گل کا مئوقف ہے کہ سی ٹی ڈی نے والدین کے گھر سے اغواء کر کے حبس بے جا میں رکھا اور مقدمہ میں نامزد کیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا 12جنوری کا فیصلہ کالعدم کیا جائے۔ اپیل کے حتمی فیصلہ تک ضمانت پر رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے جوہر ٹاؤن بم دھماکے کے مقدمے میں چار ملزمان کو 9.9 بار سزائے موت کی سزا سنائی تھی انسداد دہشدت گردی کی عدالت نے خاتون ملزمہ کو پانچ سال قید کی سزا سنائی یہ بھی یاد رہے کہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیس کی سماعت جیل میں کی گئی۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج ارشد حسین بھٹہ نے کیس کی سماعت کی۔ پراسیکیوٹر عبدالرئوف وٹو نے ملزمان کیخلاف شواہد پیش کئے۔

پراسیکیوشن کے 56 گواہان نے ملزمان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی۔ پراسیکیوٹر نے اپنے دلائل میں کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج، فرانزک شواہد اور گواہان کے بیانات سے ملزمان کا جرم ثابت ہوتا ہے۔ ملزمان کو سزائے موت دی جائے۔ ملزمان پیٹر پال، عید گل، عائشہ گل، ضیا اللہ اور سجاد کیخلاف سی ٹی ڈی نے مقدمہ درج کیا تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزمان کو جوہر ٹاؤن دھماکہ کیس میں گناہ گار قرار دے رکھا ہے۔یاد رہے کہ پچھلے سال 23 جون 2021 کو لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ہوئے دھماکہ کیا گیا تھا

جوہر ٹاون دھماکہ کیسے ہوا ؟ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

جوہر ٹاون دھماکہ حافظ محمد سعید کی رہائشگاہ کے قریب ہوا؟ حقیقت سامنے آ گئی،

جوہر ٹاون دھماکہ۔ زخمیوں کے نام سامنے آ گئے ۔اموات میں اضافہ

لاہور جوہر ٹاؤن دھماکے میں پڑوسی ملک کے ملوث ہونے کے ثبوت سینئر صحافی سامنے لے آئے

لاہور میں دھماکہ آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے ، شہباز شریف

دہشت گردی کے کتنے تھریٹ ملے تھے؟ لاہور دھماکے کے بعد آئی جی کا انکشاف

جوہرٹاون دھماکہ:تحقیقاتی ادارے ملزم کے قریب پہنچ گئے،

جوہرٹاؤن دھماکہ؛ بارود سے بھری گاڑی کا مالک کون؟بارود کہاں نصب کیا گیا اورگاڑی کیسے پہنچی؟تہلکہ خیزانکشافات 

لاہور دھماکہ، ایئر پورٹ سے فرار ہونیوالے مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا

جوہر ٹاؤن دھماکہ،تحقیقات میں زبردست کامیابی حاصل کر لی، شیخ رشید

جوہر ٹاؤن دھماکہ "را” کے ملوث ہونے کے ثبوت،دو مزید ملزمان گرفتار،ڈیوڈ بارے اہم انکشافات

جوہر ٹاؤن دھماکہ، سب ملزمان گرفتار، ملک دشمن خفیہ ایجنسی ملوث، بزدار کی پریس کانفرنس

جوہرٹاؤن دھماکہ ، گرفتار ملزمہ عدالت پہنچ گئی

Leave a reply