دھندہ ہے پر گندا ہے تحریر : نواب فیصل اعوان

0
30

پاکستان میں جس تیزی کے ساتھ ویڈیوز لیکس ہو رہی ہیں اس سے یہی لگتا ہے کہ اس حمام میں تو سبھی ننگے ہیں ۔
سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی ویڈیو لیک ہوٸ جس میں الزام عاٸد کیا جا رہا ہے کہ اس نے میڈیا میں ملازمت کے نام پر درجن بھر لڑکیوں سے کراچی اور اسلام آباد کے ہوٹلوں اور فارم ہاٶسز میں زیادتی کی ۔
مگر سوال یہاں یہ ہے کہ کیا یہ الزامات سچ ہیں ۔؟
اس سوال کو وقت پہ چھوڑ دیتے ہیں مگر باوثوق ذراٸع کے مطابق محمد زبیر مسلم لیگ ن چھوڑنے کا ارادہ رکھتے تھے جس کی پاداش میں ویڈیو لیک کی گٸ ۔
محمد زبیر کے مطابق یہ ویڈیو ایڈٹ شدہ ہے اور وہ فرانزک آڈٹ کا ارادہ رکھتے ہیں مگر سوال یہاں یہ ہے کہ اگر بالفرض یہ ویڈیو فرانزک کے بعد جعلی نکلتی ہے تو کیا محمد زبیر کو بدنام کرنے کیلۓ یہ ویڈیو ریلیز کرنے والے اصل مجرمان قانون کی گرفت میں ہونگے یا نہیں ۔؟
اگر یہ ویڈیو اصلی نکلتی ہے تو کیا پاکستانی ادارے محمد زبیر کو ان درجن بھر خواتین کی مدعیت میں مقدمات کے اندراج کر کے قانونی کارواٸ کرینگے بھی یا نہیں ۔؟
محمد زبیر مسلم لیگ ن سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ مریم نواز شریف کے ترجمان بھی رہے چکے ہیں ۔
بعض ذراٸع کے مطابق اگر یہ ویڈیو اصلی ہے تو اس کے پیچھے مسلم لیگ ن اور خاص طور پہ مریم نواز شریف کا ہاتھ ہے کیونکہ وہ بارہا میڈیا پہ بتا چکی ہیں کہ ان کے پاس کٸ ملکی نامور شخصیات کی فحش ویڈیوز موجود ہیں اگر ایسا ہے تو جج ارشد ملک کی طرح محمد زبیر ویڈیو لیک کے تانے بانے بھی مسلم لیگ ن اور مریم نواز شریف سے ملیں گے ۔
ملکی مفاد کو بالاۓ تاک رکھ کر سیاست میں کسی کی مخالفت میں اتنا گر جانا کہ ویڈیوز لیک کر دینا یہ پاکستان کیلۓ بین الاقوامی ہزیمت کا باعث بنے گا ۔
اگر ایسا ہے تو پاکستان کے اعلی عہدوں پہ فاٸز اور پاکستان کا نظام سنبھالنے والوں کی بھی ویڈیوز نکل آتی ہیں تو یہ پاکستان کیلۓ باعث تشویش ہے کیونکہ ذراٸع کے مطابق ڈارک ویب پہ پاکستانی نامور شخصیات کی ویڈیوز اور تصاویر بیچی جاتی ہیں اگر کسی بھی پاکستانی سیاستدان اینکر ایکٹر سنگر یا دیگر اعلی منصب پہ فاٸز عہدے داران کی ویڈیوز یا تصاویر ڈارک ویب پہ موجود ہیں تو انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ ان کے ذریعے متاثرین کو بلیک میل کر کے اپنے مفادات کیلۓ استعمال کر سکتی ہے ۔
زرا سوچیں کتنے لوگ ہونگے جو انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھوں بلیک میل ہونگے اور پاکستانی مفادات کو بالاۓ طاق رکھ کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کی غلامی کر رہے ہونگے ۔
اس وقت پاکستان نازک حالات سے دو چار ہے ایسے میں ان سب چیزوں کا پاکستان میں عام ہونا قابل تشویش ہے ۔
ملکی اداروں کو اس وقت اعلی سطحی تحقیقات کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر کے انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کے یا کسی سیاسی پارٹی کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے لوگوں کو بے نقاب کر سکیں اور پاکستان میں ایسے واقعات کے اصل محرکات سے واقف ہو سکیں ۔
بعض ذراٸع یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ویڈیوز کا یہ نا ختم ہونے والا طوفان ہے جو اپنی پوری قوت سے آۓ گا اور اس میں بہت سے مزید لوگ بے نقاب ہونگے ۔
کیا یہ سلسلہ رکنے والا نہیں ہے ۔؟
کیا یہ پاکستان دشمن عناصر کی پاکستان کو بدنام کرنے کی چال تو نہیں ۔؟
کیا واقعی اس حمام میں سب ننگے ہیں ۔؟
یہ سوالات میں آنے والے وقت کیلۓ چھوڑتا ہوں اور دعاگو ہوں کہ اللہ پاک سب کی عزتوں کو محفوظ رکھیں اور پاکستان کو ملک دشمن عناصر کی چالوں سے بچاٸیں آمین

@NawabFebi

Leave a reply