کنٹونمنٹ الیکشن،دھاندلی کی ذمہ داری کس کو دی گئی، خواجہ سعد رفیق کا مبینہ الزام

0
34

کنٹونمنٹ الیکشن،دھاندلی کی ذمہ داری کس کو دی گئی، خواجہ سعد رفیق کا مبینہ الزام

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ الیکشن کےانتخابی شیڈول پرتحفظات ہیں،

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پولنگ کا وقت صبح 8 سے شام 4 بجےتک رکھا گیا ہے،پولنگ کا وقت صبح 9 سےشام 5 بجےتک ہونا چاہیے،کسی کارکن کوپولیس نے پکڑا توسارے سڑکوں پر ہوں گے انتخابی دھاندلی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کو ذمہ داری دی گئی،مسلم لیگ ن کی حکومت ختم کروائی گئی الیکشن کمیشن آف پاکستان کہاں ہے ؟ رقم کی تقسیم بند ہونی چاہیے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اگر ہمارے کارکن کو کسی نے پکڑا تو اسی وقت رد عمل آئے گا،لوگ مہنگائی ،لاقانونیت سے تنگ آگئے ہیں ،سرکاری اداروں کے غلط استعمال کو روکا جائے، الیکشن کی ہماری تیاری مکمل ہے، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، تمام جماعتوں کے امیدواروں کو مہم چلانے دیں، عوامی مینڈیٹ کو چوری کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، پیسے بانٹے جا رہے ہیں، اسے بند کیا جائے سی سی پی او لاہور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ سے گریز کریں،اطلاعات ہیں وزیراعظم کی ہدایت پر الیکشن میں دھاندلی کا پروگرام ہے،

ن لیگی رہنما ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہماری مختلف لوگوں سے ملاقاتیں ہوئیں لوگ اب معافیاں مانگ رہے ہیں کہ غلطی ہوگئی ملک میں مہنگائی اوربے روزگار ی سے عوام کا براحال ہے ادویات کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے،

Leave a reply